شاہ رُخ خان نے پٹھان کو بتایا ’دیش بھکتی فلم‘، ’بے شرم رنگ‘ تنازعہ کے درمیان اداکار کا ٹوئٹ وائرل
شاہ رُخ خان نے پٹھان کو بتایا ’دیش بھکتی فلم‘، ’بے شرم رنگ‘ تنازعہ کے درمیان اداکار کا ٹوئٹ وائرل
فلم کو لے کر ہورہے تنازعہ کے درمیان شاہ رخ خان نے کولکاتہ فلم فیسٹیول کے دوران اپنا ردعمل ظاہر کیا تھا۔ شاہ رخ نے کہا کہ ’دنیا نارمل ہوگئی ہے۔ ہم سب خوش ہیں۔
بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم پٹھان کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ ان دنوں وہ زوروشور سے اس فلم کا پروموشن کررہے ہیں۔ یہ فلم اگلے سال کی شروعات میں سینما گھروں میں دستک دے گی۔ اس درمیان شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر ’آسک میں اینی تھینگ‘ سیشن رکھا، جس میں انہوں نے اپنے فینس کے سوالوں کے مزیدار جواب دئیے۔
کیسی ہے فلم ’پٹھان‘؟ اس سیشن میں ایک فین نے شاہ رخ خان سے پوچھا کہ پٹھان دیش بھکتی (حب الوطنی) پر مبنی فلم ہے کیا؟ تو انہوں نے کہا کہ ہاں دیش بھکتی فلم ہے، لیکن ایک الگ طرح کی۔ دوسرے یوزر نے پوچھا کہ شادی طئے ہوگئی ہے 26 جنوری کو کیا کروں؟ اس کے جواب میں شاہ رخ خان نے لکھا، ’ہنی مون کی چھٹیوں میں فلم دیکھ لینا۔‘
ایک اور یوزر نے شاہ رخ خان سے پوچھا کہ پٹھان کے پہلے دن کی کمائی کو لے کر آپ کی کیا پیش قیاسی ہے؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے لکھا، میں پیش قیاسی کے بزنس میں نہیں ہوں، میں آپ کو انٹرٹین کرنے اور آپ کے چہرے پر مسکراہٹ لان کے بزنس میں ہوں۔‘ اس طرح شاہ رخ خان نے اپنے فینس کے سوالوں کے مزیدار جواب دئیے۔
I am not in the business of predictions…I am in the business of entertaining you and to make u smile… https://t.co/sYpMggvtZq
پٹھان کو لے کر جاری تنازعہ پر شاہ رخ خان نے دیا یہ جواب فلم کو لے کر ہورہے تنازعہ کے درمیان شاہ رخ خان نے کولکاتہ فلم فیسٹیول کے دوران اپنا ردعمل ظاہر کیا تھا۔ شاہ رخ نے کہا کہ ’دنیا نارمل ہوگئی ہے۔ ہم سب خوش ہیں۔ میں سب سے زیادہ خوش ہوں اور یہ بات بتانے میں مجھے بالکل بھی اعتراض نہیں ہے کہ دنیا کچھ بھی کرلے میں، آپ لوگ اور جتنے بھی مثبت لوگ ہیں، سب کے سب زندہ ہیں۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔