بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان بہت جلد انٹرٹنمنٹ انڈسٹری میں دھماکہ دار انٹری کرنے والے ہیں۔ انہوں نے رائٹر کے طو رپر اپنا پہلا پروجیکٹ تیار کرلیا ہے۔ یہ ایک ویب سیریز ہے، جسے ریڈ چلیز انٹرٹنمنٹ پروڈکشن ہاوس کے تحت بنایا جائے گا۔ اس درمیان آرین نے اپنے ایک نئے بزنس وینچر کا اعلان کردیا ہے۔
آرین خان نے نئے بزنس وینچر کا کیا اعلان رپورٹس کے مطابق، شاہ رخ خان اور گوری خان کے بیٹے آرین خان انڈیا میں پریمیم وودکا برانڈ لانچ کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ اس کے لیے انہوں نے دنیا کی سب سے بڑی کمپنی AB InBev کی ہندوستانی یونٹ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ آرین نے اس کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا ہے۔ انہوں نے وودکا برانڈ کا نام DYavol رکھا ہے۔ ان کے اس بزنس میں بنٹی سنگھ اور لیٹی بالگوئوا پارٹنر ہوں گے۔
آرین خان نے شیئر کیا برانڈ لوگو آرین خان نے انسٹاگرام اکاونٹ پر D'Yavol برانڈ کا لوگو بھی شیئر کیا ہے۔ پہلی فوٹو میں وہ اکیلے نظر آرہے ہیں اور دوسری تصویر میں آرین بزنس پارٹنر بنٹی سنگھ اور لیٹی کے ساتھ دکھائی دے رہے یہں۔
کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ اس بزنس کے کانسپیٹ کو تیار کرنے میں انہیں پانچ سال لگے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، آرین خان اس برینڈ کے تحت مستقبل میں ایک کلودنگ لائن بھی لانچ کریں گے، جس کے انڈر ٹی شرٹ، ہوڈی، جیکیٹ اور بلیزر بیچنے کا کام کیا جائے گا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔