உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Suhana Khanنے شیئر کی تصویریں تو پاپا شاہ رُخ خان کو ستانے لگا کھوجانے کا ڈر،جانیے آخر کیا ہے ماجرا

    اپنے بچوں کے فوٹو شوٹ پر شاہ رخ خان نے کیا ایسا مزاحیہ کمنٹ۔

    اپنے بچوں کے فوٹو شوٹ پر شاہ رخ خان نے کیا ایسا مزاحیہ کمنٹ۔

    Shah Rukh Khan Reacts On Suhana Khan Photo: شاہ رخ خان نے آرین کی تصویروں پر مزیدار کمنٹ کیا تھا۔ انہوں نے آرین کی تصویروں پر کمنٹ کیا تھا اور لکھا تھا، ’میرے پاس یہ تصویریں کیوں نہیں ہیں!!!!

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Pune | Hyderabad | Lucknow
    • Share this:
      Shah Rukh Khan Reacts On Suhana Khan Photo:آرین خان اور سہانا خان گزشتہ دو دن سے انسٹاگرام پر اپنے ایک حالیہ فوٹوشوٹ کی تصویریں لگاتار شیئر کررہے ہیں۔ ان تصویروں پر ان کے والد اور بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان لگاتار مزاحیہ انداز میں کمنٹ کرتے نظر آرہے ہیں۔ یہ پہلی مرتبہ ہے جب شاہ رخ خان کا یہ بے حد کیجول انداز سوشل میڈیا پر اپنے بچوں کے ساتھ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

      آرین نے اپنی اور اپنے بھائی بہن کی تصاویر شیئر کرنے کے بعد، سہانا نے منگل کو اپنے دونوں بھائیوں کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔ جیسے ہی سہانا نے تصویر پوسٹ کی، اور بندر کے تین ایموٹیکانز کا اپنے کیپشن کے طور پر استعمال کیا۔ شاہ رخ خان نے کمنٹ کیا، "My Little Circus - Big Time FOMO!!"



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Suhana Khan (@suhanakhan2)





      خان کڈز کا یہ نیا فوٹو شوٹ مشہور فوٹوگرافر اویناش گواریکر نے کروایا ہے۔ سہانا کی تصویر میں، وہ ایک ڈینم ڈریس پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں، جب کہ ان کے بڑے بھائی آرین نے خاکی جیکٹ پہنی ہوئی ہے اور ابرام بلیک جمپر میں نظر آ رہے ہیں۔ سوہانا کی پوسٹ کو ان کے دوستوں اور فینس کی جانب سے بہت پیار ملا۔ گوری خان کی اچھی دوست اور فیبولس لائف آف بالی ووڈ وائفس فیم سیما سجدے نے کمنٹ کیا، "❤️😍😘،" مہیپ کپور اور ان کے شوہر اور اداکار سنجے کپور نے بھی پوسٹ پر کئی ہارٹ ایموجیز پوسٹ کیے ہیں۔ شاہ رخ کی مینیجر پوجا ددلانی نے انہیں "پیارا بندر" بلایا ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Aryan Khan (@___aryan___)





      یہ بھی پڑھیں:

      Urfi Javed On Raksha Bandhan:اکشے کمار کی فلم ’رکشھابندھن‘کوعرفی جاویدنے بتایا30سال پرانا

      یہ بھی پڑھیں:
      فلمHaddiکاپوسٹردیکھ کرفینس نے نوازالدین کو بتایاارچنا پورن سنگھ، تو اداکارہ نے دیا یہ جواب

      اس سے پہلے شاہ رخ خان نے آرین کی تصویروں پر مزیدار کمنٹ کیا تھا۔ انہوں نے آرین کی تصویروں پر کمنٹ کیا تھا اور لکھا تھا، ’میرے پاس یہ تصویریں کیوں نہیں ہیں!!!! انہیں ابھی مجھے دے دو۔ اپنے والد کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے آرین نے لکھا تھا، اگلی بار پوسٹ کرنے پر میں انہیں آپ کے پاس بھیجوں گا۔۔۔ تو شائد کچھ سالوں میں ہاہا۔ یہاں بتادیں کہ سہانا زویا اختر کی فلم دا آرچیز سے ایکٹنگ کی دنیا میں ڈیبیو کررہی ہیں، دوسری جانب، آرین خان مبینہ طو رپر جلد ہی ڈائریکٹر کے رول نبھانے کے لئے تیار ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: