اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جانیے کس مشہور فیشن ڈیزائنر کے ساتھ گوری خان نے ڈانس کرکے مچایا دھمال، ویڈیو ہوا وائرل

    شاہ رخ خان(Shah Rukh Khan) اور گوری خان(Gauri Khan)

    شاہ رخ خان(Shah Rukh Khan) اور گوری خان(Gauri Khan)

    گوری خان ایک انٹیرئیر ڈیزائنر ہیں۔ انہوں نے کئی مشہور فنکاروں کے گھر کے انٹیرئیر کو اپنے خاص اسٹائل سے سجایا ہے۔ اسکے ساتھ ہی حال ہی میں گوری خان نے کیٹرینہ کیف کے گھر کی بھی ڈیزائننگ کی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      اپنے فینس کے دلوں پر راج کرنے والے شاہ رخ خان کی بیوی گوری خان کسی بھی پہچان کی محتاج نہیں ہیں۔ وہ عام طور پر لائم لائٹ سے دور ہی رہتی ہیں لیکن اس مرتبہ انہوں نے اپنے شاندار ڈانس سے سب کا دل خوش کردیا ہے۔ ان کے ڈانس کا ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے۔ آئیے جانتے ہیں گوری نے کس کے ساتھ ڈانس کر کے دھمال مچادیا ہے۔

      مشہور فیشن ڈیزائنر کے ساتھ کیا ڈانس
      گوری خان نے موناکو میں اپنے ایک دوست کی شادی میں مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کے ساتھ شاندار ڈانس کیا۔ گوری خان اور منیش ملہوترا کے ڈانس کے ویڈیو کو انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔ شیئر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گوری خان اپنی سلور کلر کی شاندار ڈریس میں منیش ملہوترا کا ہاتھ پکڑ کر بہت ہی بہترین انداز میں ڈانس کررہی ہیں۔ ویڈیو میں منیش ملہوترا بلیک ڈریس میں نظر آرہے ہیں۔ گوری خان نے منیش ملہوترا کے ساتھ ’تیری یادوں میں گزاری سوڑھیے‘ گانے پر ڈانس کیا۔ گوری خان کے ساتھ اس پارٹی میں منیش ملہوترا کے علاوہ کرشمہ کپور، کرن جوہر، ردیما کپور اور شویتا بچن جیسے دوست شامل ہوئے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Team Gauri Khan (@gaurikhan_love)





      یہ بھی پڑھیں:
      آخرکار کون ہے رف اینڈ ٹف لُک میں نظر آنے والے پرینکا چوپڑا کے نئے باڈی گارڈ

      انکیتا لوکھنڈے نے دبئی میں شاندار طریقے سے منائی شوہر وکی جین کی سالگرہ

      یہ بھی پڑھیں:
      نہیں ہورہی ملائیکہ اروڑہ اور ارجن کپور کی شادی، اداکارہ نے بتایا’ہاں‘ کہنے کے پیچھے کا سچ

      ’تبو کو گنجے لڑکے پسند ہیں‘،اجئے دیوگن نے تبو کا اڑایا مذاق، اداکارہ نے بھی کھولی پول

      آپ کو بتادیں کہ گوری خان ایک انٹیرئیر ڈیزائنر ہیں۔ انہوں نے کئی مشہور فنکاروں کے گھر کے انٹیرئیر کو اپنے خاص اسٹائل سے سجایا ہے۔ اسکے ساتھ ہی حال ہی میں گوری خان نے کیٹرینہ کیف کے گھر کی بھی ڈیزائننگ کی ہے۔ کیٹرینہ گوری کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ مجھے لائٹ سے بہت پیار ہے۔ کسی بھی جگہ کے لیے روشنی سب سے قیمتی چیز ہے، جو بہت ہی لیونگ اور آرام دہ محسوس ہوتی ہے۔ اور گوری نے جو پیڑ کی ہریالی دی ہے وہ اس جگہ کو اور خوبصورت بنادیتی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: