شاہ رخ خان کی پٹھان نے پہلے دن توڑے ان فلموں کے ریکارڈ، اوپننگ ڈے پر کما لیے اتنے کروڑ
شاہ رخ خان کی پٹھان نے پہلے دن توڑے ان فلموں کے ریکارڈ، اوپننگ ڈے پر کما لیے اتنے کروڑ
پٹھان میں شاہ رخ خان کے علاوہ دیپیکا پڈوکون، جان ابراہم، اشوتوش رانا اور ڈمپل کپاڈیہ جیسے ستاروں نے کام کیا ہے۔ آڈینس کو شاہ رخ خان کا را ایجنٹ والا رول بہت پسند آرہا ہے۔
سوپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان 25 جنوری کو سینما گھروں میں دستک دے چکی ہے۔ پہلے دن ہی اس مووی نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا ہے۔ ٹریڈ ماہرین کا ماننا ہے کہ شاہ رخ خان کی پٹھان پہلے دن تاریخی کمائی کرسکتی ہے۔ اس درمیان فلم کی پہلے دن کی کمائی کے اعدادوشمار سامنے آچکے ہیںَ
ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے بتایا کہ پٹھان نے نیشنل چینس تھیٹرس میں شام 8.15 بجے تک 25 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے۔ اس طرح فلم پٹھان نے وار، ٹھگس آف ہندوستان اور کے جی ایف کے اوپننگ ڈے کلیکشن کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔ پٹھان نے کما لیے اتنے کروڑ روپے
ترن آدرش نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ رخ خان کی پٹھان نے پی وی آر سے 11.40 کروڑ، آئیناکس 8.75 کروڑ، سینے پولس سے 4.90 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ اسی طرح ان نیشنل تھیٹڑ چین سے پٹھان ابھی تک 25.05 کروڑ روپے کی کمائی کرچکی ہے۔ فلم کے کلیکشن کے یہ اعدادوشمار کل رات 8.15 بجے تک کے ہیں۔
#Pathaan at national chains… Day 1… Update: 8.15 pm.#PVR: 11.40 cr#INOX: 8.75 cr#Cinepolis 4.90 cr
Total: ₹ 25.05 cr
SUPERB.
شاہ رخ نے توڑے ان فلموں کے ریکارڈ ٹریڈ اینالسٹ نے یہ بھی بتای اکہ وار نے 19.67 کروڑ، ٹھگس آف ہندوستان 18 کروڑ اور کے جی ایف نے اوپننگ ڈے پر 22.15 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ اس طرح دیکھا جائے تو پٹھان نے ان فلموں کے ریکارڈ کو پہلے دن توڑ دیا ہے۔
بتادیں کہ پٹھان میں شاہ رخ خان کے علاوہ دیپیکا پڈوکون، جان ابراہم، اشوتوش رانا اور ڈمپل کپاڈیہ جیسے ستاروں نے کام کیا ہے۔ آڈینس کو شاہ رخ خان کا را ایجنٹ والا رول بہت پسند آرہا ہے۔ وہیں، اس مووی میں جان ابراہم ویلین کے رول میں نظر آرہے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔