اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستان پہنچ گئی شاہ رخ خان کی پٹھان، فل ہوگئے تھیٹر، ساری ٹکٹیں ہوگئیں فروخت

    پاکستان پہنچ گئی شاہ رخ خان کی پٹھان، فل ہوگئے تھیٹر، ساری ٹکٹیں ہوگئیں فروخت

    پاکستان پہنچ گئی شاہ رخ خان کی پٹھان، فل ہوگئے تھیٹر، ساری ٹکٹیں ہوگئیں فروخت

    بتایا جارہا ہے کہ فائر ورکس ایونٹس نام کی کمپنی نے پٹھان فلم کی اسکریننگ رکھی ہے۔ ان سے فیس بک میں ایک پوسٹ شیئر کیا کہ ٹکٹ 900 روپے میں بیچی جارہی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Karachi
    • Share this:
      سوپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان میں باکس آفس پر تابڑ توڑ کمائی کررہی ہیں۔ یہ مووی دنیا بھر میں 600 کروڑ سے زیادہ کلیکشن کرچکی ہے ۔اب خبر ہے کہ پابندی کے باوجود پاکستان کے کراچی کے ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی میں غیر قانونی طریقے سے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔ عالم یہ ہے کہ شو کی ساری ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔

      پاکستان میں بالی ووڈ فلموں پر ہے پابندی

      پاکستان میں گزشتہ چار سال سے بالی ووڈ فلموں پر پابندی ہے۔ سال 2019 میں ہندوستان کی جانب سے پاکستانی ایئراسپیس کی خلاف ورزی کے بعد مووی تھیٹرس کو ریپریزنٹ کرنے والے ٹریڈ گروپ نے فیصلہ لیا تھا۔ چار سال گزر چکے ہیں، لیکن اس درمیان ایک بھی بالی ووڈ فلم پاکستان میں ریلیز نہیں ہوئی ہے۔


      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      900 روپے میں فروخت ہورہی ہیں ٹکٹیں

      بتایا جارہا ہے کہ فائر ورکس ایونٹس نام کی کمپنی نے پٹھان فلم کی اسکریننگ رکھی ہے۔ ان سے فیس بک میں ایک پوسٹ شیئر کیا کہ ٹکٹ 900 روپے میں بیچی جارہی ہے۔ ڈان کے مطابق، ہفتہ کے لیے پٹھان کی ساری ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔ حالانکہ، اب پوسٹ کو ہٹالیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پٹھان کی ٹکٹ کی مانگ اتنی زیادہ ہے کہ اتوار کے لیے دو اور شوز جوڑے گئے ہیں۔ پہلا شو شام 4.30 سے 7.30 بجے تک اور دوسرا شو رات 8 سے 11 بجے تک چلے گا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: