آشوتوش گواریکر کی ’سودیس: وی ، دی پیپل’ شاہ رخ خان کے ساتھ کرئیر کی شروعات کرنے والی گائتری جوشی نے پہلی فلم میں بیسٹ نیو کمر کا ایوارڈ جیتنے کے باوجود فلموں میں کام نہیں کیا۔ ان کی پہلی فلم ان کی آخری فلم تھی۔ گائتری جوشی نے آخر ایسا کیوں کیا؟ گائتری بالی ووڈ انٹری کرنے سے پہلے کالج کے دنوں سے ہی انہوں نے ایک کے بعد ایک مقبول اشتہاروں میں کام کیا ہے۔ اشتہاروں کی دنیا میں گائتری نے بامبے ڈائینگ، فلیپس، گودریج، سن سلک، ایل جی، ہونڈائی جیسے معروف برانڈس کے لیے ماڈلنگ کی۔ حالانکہ سودیس میں کام کرنے سے پہلے ہی گائتری شاہ رخ کے ساتھ اسکرین شیئر کرچکی ہیں۔ دونوں کو ہونڈائی کے ایک اشتہار میں ساتھ دیکھا گیا تھا۔
شاہ رخ خان کے ساتھ کیا ڈیبیو سال 2004 میں ریلیز ہوئی فلم سودیس کے بعد وہ کسی اور فلم میں نظر نہیں آئیں۔ اس فلم کے ریلیز ہونے کے ایک سال بعد ہی گائتری جوشی نے سال 2005 میں بزنس مین وکاس اوبیرائے سے شادی کرلی اور فلمی دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ دو بچوں کی ممی گائتری بھلے ہی اپنی فیملی میں مصروف ہوگئی ہیں، لیکن انہیں لوگ آج بھی بھول نہیں پائے ہیں۔
'سودیس' پہلی ہندوستانی فلم تھی، جس میں ناسا کے ریسرچ سینٹر کے اندر کے مناظر دکھائے گئے تھے۔ فلم کی کہانی ایک این آر آئی سائنسدان موہن بھارگوا کی وطن واپسی کی کہانی ہے۔ موہن بھارگوا کا کردار شاہ رخ نے ادا کیا ہے۔ موہن ناسا میں پروجیکٹ مینیجر کے کردار میں نظر آتا ہے جو گاؤں آتا ہے اور اس کے سامنے بہت سے تلخ حقائق سامنے آتے ہیں۔ 'سودیس' کے لیے اے آر رحمن کی بنائی ہوئی موسیقی بھی شاندار ہے۔ فلم کا ایک گانا 'یہ جو دیش ہے تیرا' سن کر حب الوطنی کا احساس جاگنے لگتا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔