Shahid Kapoor & Mira Rajput:بوائز ٹرپ پر شاہد کپور کو ستائی بیوی کی یاد، لکھی دل کی بات
بوائز ٹرپ پر موجود شاہد کپور کو ستائی وائف میرا کی یاد۔
Shahid Kapoor & Mira Rajput: شاہد کپور اور میرا راجپوت سوشل میڈیا پر کپل گول سیٹ کرتے نظر آتے ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کو خاص محسوس کرانے کا ایک بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اور یہ تصویریں اس کا ثبوت ہیں۔
Shahid Kapoor & Mira Rajput:ان دنوں شاہد کپور اپنے دوستوں اور چھوٹے بھائی کے ساتھ یورپ میں چھٹیاں گزارنے گئے ہوئے ہیں۔ دوستوں کے ساتھ کافی عرصے بعد شاہد کپور کو بوائز ٹرپ پر دھوم مچاتے ہوئے اچانک اپنی مسز میرا راجپوت یاد آگئیں۔ جی ہاں، اپنی بیوی کی محبت کو یاد کرتے ہوئے، شاہد نے ان پر محبت کی بارش کی ہے اور اپنے جذبات کو دنیا کے سامنے ظاہر کیا ہے۔ ریسٹورنٹ میں اکیلے بیٹھے شاہد نے لکھا کہ بائیکنگ ٹرپ کے بیچ میں جب آپ سوچنے لگتے ہیں کہ آپ یہاں اپنی محبت کے ساتھ کیوں نہیں ہیں۔ میرا کے لیے شاہد کی اس محبت کو دیکھ کر ان کے مداح انہیں پرفیکٹ شوہر کا ٹیگ دے رہے ہیں اور میرا کو بہت خوش قسمت بتا رہے ہیں۔
گزشتہ کئی دنوں سے شاہد کپور کے بوائز ٹرپ کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ ہنستے، گاتے یہ سب دوست اپنی زندگی کے خوش گوار لمحات گزار رہے ہیں لیکن اس درمیان شاہد کے لیے میرا کو یاد رکھنا لازم ہے کیوں کہ دونوں ایک بار پھر بچوں کی ذمہ داری ایک دوسرے کو سونپ کر اپنی زندگی میں جھومتے نظر آئے۔
جب میرا کو گزشتہ ماہ اپنے گرل گینگ کے ساتھ چھٹیاں مناتے ہوئے دیکھا گیا تھا، شاہد میرا کے گھر آنے کے فوراً بعد اپنی بوائز ٹرپ کے سفر پر نکل پڑے۔ شاہد کی اس خوبصورت اسٹوری کو اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے میرا نے انتظار کرنے والا ایموجی شیئر کرکے شاہد کو یاد کیا ہے۔
شاہد کپور اور میرا راجپوت سوشل میڈیا پر کپل گول سیٹ کرتے نظر آتے ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کو خاص محسوس کرانے کا ایک بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اور یہ تصویریں اس کا ثبوت ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔