உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شاہد کونہیں ہوا ہے کینسر، سوشل میڈیا پرافواہوں کو کیا مسترد

    کافی وقت سے میڈیا میں چل رہی کینسرکی جھوٹی خبرکو شاہد کپورنے سوشل میڈیا پرٹوئٹ کرکے مستردکردیا ہے۔ ان کے اہل خانہ بھی اس سے پریشان تھے۔

    • Share this:
      شاہد کپورکو لے کرکافی وقت سے میڈیا میں یہ خبریں چل رہی ہیں کہ انہیں پیٹ کا کینسرہوگیا ہے۔ 4-3 دنوں سے چل رہی ان خبروں پررپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شاہد کو کینسرہوگیا ہے۔ اس خبرکے آنے کے بعد شاہد کے مداحوں کو کافی بڑا جھٹکالگا، لیکن اب شاہد نے خود سوشل میڈیا پرسامنے آکراس خبرکی حقیقت سے روشناس کرایا ہے۔

      کافی دنوں سے چل رہی خبروں پرشاہد کپورنے خود وضاحت کرکے تمام افواہوں پرروک لگادی۔ اس خبرنے توجیسے لوگوں کی نیندہی اڑا کررکھ دی تھی۔ کیونکہ حال ہی میں عرفان اورپھرسونالی کو کینسرسے دو چارہونا پڑرہا ہے، لیکن شاہد نے سچائی بتاتے ہوئے ٹوئٹرپرکہا ہے کہ "میں پوری طرح سے فٹ ہوں، کسی بھی طرح کی افواہ پردھیان نہ دیں"۔

      اہل خانہ نے ظاہرکیا ردعمل

      آپ کو بتادیں کہ جب اس بارے میں شاہد کپورکے اہل خانہ سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔ ان تمام افواہوں کے بارے میں اہل خانہ نے کہا کہ لوگ کچھ بھی کیسے لکھ سکتے ہیں؟ آخراس خبرکی کیا بنیاد ہے؟ اس طرح کی افواہ پھیلانے کو آخر جائز کیسے ٹھہرایا جاسکتا ہے؟
      First published: