’اسٹار ہسبنڈ‘کیوں نہیں ہوتا؟ شاہد کپور کی بیوی میرا کو پسند نہیں ہے’اسٹار وائف‘ کہلانا
’اسٹار ہسبنڈ‘کیوں نہیں ہوتا؟ شاہد کپور کی بیوی میرا کو پسند نہیں ہے’اسٹار وائف‘ کہلانا
میرا راجپوت آگے کہتی ہیں کہ، آپ کے پاس ایک ایکٹر یا سیلبریٹی یا ایک اسٹار ہوسکتا ہے جس کی بیوی یا اس کا شوہرہو، لیکن کوئی بھی اسٹار ہسبنڈ نہیں کہتا تو پھر اسٹار وائف کیوں؟
بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی بیوی میرا راجپوت صدر ایک اسٹار وائف کے طور پر نہیں جانی جاتی ہیں، بلکہ وہ بطور فیشن اسٹار اپنی ایک الگ پہچان بناچکی ہیں۔ ان کا ڈریسنگ سینس اور فیشن گیم ہمیشہ موضوع بحث رہتا ہے۔ ویسے انہیں خود کو اسٹار وائف سے انٹروڈیوس کروانا پسند بھی نہیں ہے۔
خود کے ٹیلنٹ سے اپنی پہچان بناچکی ہیں میرا میرا نے بھلے ہی فلموں میں قدم نہیں رکھا ہے، لیکن وہ پھر بھی فینس کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔ وہ نہ صرف سوشل میڈیا پر ایکٹیو رہتی ہیں بلہ ایک کنٹینٹ کرئیٹر اور یوٹیوبر بھی بن گئی ہیں۔ وہ کسی بھی انٹرویو میں نہیں کتراتی اور اپنی رائے بڑے ہی دلیرانہ انداز میں سب کے سامنے رکھتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے کچھ ایسی بات بے باکی سے کہی ہے، جو اس وقت سرخیوں میں ہے۔
اسٹار وائف کہلانا میرا کو ہے ناپسند حال ہی میں، سوشل میڈیا اسٹار وِتھ جینیس کے چیٹ شو کے دوران اسٹاروائف کہے جانے پر میرا نے کہا، ہمیں اسے اب ختم کرنا چاہیے۔ جب آپ ایک بچے کو اسٹار کڈ کہتے ہیں تو یہی نیپوٹیزم میں بدل جاتا ہے۔ مگر وہ لفظ ابھی بھی بولا جاتا ہے۔ اسے اپنا راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے اور اس طرح میں ایک اسٹار وائف کہلانا کبھی نہیں سمجھ پائی، اس کا کیا مطلب ہے۔‘
اسٹار ہسبنڈ کیوں نہیں؟ میرا راجپوت آگے کہتی ہیں کہ، آپ کے پاس ایک ایکٹر یا سیلبریٹی یا ایک اسٹار ہوسکتا ہے جس کی بیوی یا اس کا شوہرہو، لیکن کوئی بھی اسٹار ہسبنڈ نہیں کہتا تو پھر اسٹار وائف کیوں؟ بتادیں کہ میرا راجپوت اور شاہد کپور سال 2015 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ دونوں کے دو بچے ایک بیٹا اور بیٹی ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔