உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شاہ رخ خان کی سالگرہ: سینس آف ہیومر‘ کے بادشاہ ہیں کنگ خان، ایسے کرتے ہیں سب کی بولتی بند

    سینس آف ہیومر‘ کے بادشاہ ہیں کنگ خان، ایسے کرتے ہیں سب کی بولتی بند

    سینس آف ہیومر‘ کے بادشاہ ہیں کنگ خان، ایسے کرتے ہیں سب کی بولتی بند

    شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) آج اپنا 56 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ اس موقع پر پوری دنیا کے ان کے مداح یوم پیدائش پر انہیں خاص پیغام دے رہے ہیں۔ شاہ رخ خان بالی ووڈ کے بادشاہ ہیں۔ 1992 سے شاہ رخ خان مسلسل بالی ووڈ میں سرگرم ہیں اور ایک کے بعد ایک فلمیں کرکے ناظرین کی تفریح کر رہے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) آج اپنا 56 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ اس موقع پر پوری دنیا کے ان کے مداح یوم پیدائش پر انہیں خاص پیغام دے رہے ہیں۔ شاہ رخ خان بالی ووڈ کے بادشاہ ہیں۔ 1992 سے شاہ رخ خان مسلسل بالی ووڈ میں سرگرم ہیں اور ایک کے بعد ایک فلمیں کرکے ناظرین کی تفریح کر رہے ہیں۔ شاہ رخ خان نہ صرف اچھے اداکار ہیں بلکہ ایک شاندار انسان اور جینٹل مین بھی ہیں۔ اتنی بڑی شخصیت ہونے کے بعد بھی وہ مداح یا میڈیا کے ساتھ بالکل فرینڈلی نظر آتے ہیں۔ کنگ خان 'Larger than life'  زندگی ہیں، لیکن اکثر ٹوئٹر پر ایا عوامی پروگرام میں لو پروفائل میں نظر آتے ہیں۔

      شاہ رخ خان کی جو ایک اور سب سے بڑی خاصیت ہے وہ ہے ان کا سینس آف ہیومر۔ شاہ رخ خان کئی مواقع اپنی حاضر جوابی سے دکھا چکے ہیں کہ ان کے جیسا سینس آف ہیومر بالی ووڈ میں کسی اور اسٹار کے پاس نہیں ہے۔ وہ مذاق مذاق میں کئی بار لوگوں کی بولتی بند کرجاتے ہیں۔

      شاہ رخ خان 1992 سے مسلسل بالی ووڈ میں سرگرم ہیں۔ فائل فوٹو
      شاہ رخ خان 1992 سے مسلسل بالی ووڈ میں سرگرم ہیں۔ فائل فوٹو


      گوری خان سے متعلق دیا تھا بڑا بیان

      شاہ رخ خان نے اپنی بیوی گوری خان سے متعلق ایک انٹرویو میں بڑا بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا، اگر میں چاہوں تو بول سکتا ہوں کہ میری بیوی میرے لئے کھانا بناتی ہے، لیکن ایسا نہیں ہے۔ اس نے کبھی کھانا بنانا نہیں سیکھا، لیکن اس کے پاس ایک سے بڑھ ایک کُک ہے۔ میں جب بھی ایک والد یا شوہر کے طور پر ناکام ہوتا تو کھلونے اور ڈائمنڈ ہمیشہ کام آتے ہیں۔

      شاہ رخ خان اپنی حاضر جوابی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ فائل فوٹو
      شاہ رخ خان اپنی حاضر جوابی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ فائل فوٹو


      جب کرن جوہر کو کیا خاموش

      ’کافی ود کرن‘ میں ایک بار کرن جوہر نے شاہ رخ خان سے نیوز پوز دینے پر سوال کیا تھا۔ انہوں نے پوچھا تھا ’کیا کوئی بلین ڈالر دے تو آپ نیوز پوز دیں گے‘؟ اس پر شاہ رخ خان نے جواب دیا تھا، ’اس سے کہیں زیادہ کم پیسوں پر میں ریڈی ہوسکتا ہوں‘۔

      شاہ رخ خان کے یوم پیدائش پر ان کے گھر ’منت‘ کے باہر مداحوں کی اچھی خاصی بھیڑ جمع ہوجاتی ہے۔ فائل فوٹو
      شاہ رخ خان کے یوم پیدائش پر ان کے گھر ’منت‘ کے باہر مداحوں کی اچھی خاصی بھیڑ جمع ہوجاتی ہے۔ فائل فوٹو


      جب سیکسوئلٹی پر دیا جواب

      شاہ رخ خان سے ایک بار رپورٹر ان کی سیکسوئلٹی پر سوال کیا جاچکا ہے۔ شاہ ر خ خان سے رپورٹر نے پوچھا تھا، ’کیا آپ بائی سیکسوئل ہیں‘؟ اس پر شاہ رخ خان نے جواب نہیں دیا تھا، ’نہیں میں ٹرائی سیکسوئل ہوں، میں ٹرائی کرتے رہتا ہوں‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: