உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ’پٹھان‘سے 4سال بعد واپسی کررہے ہیں شاہ رُخ خان، فلم کے لئے لے رہیں اتنی فیس!

    فلم پٹھان کے لئے شاہ رُخ خان نے لی اتنی فیس

    فلم پٹھان کے لئے شاہ رُخ خان نے لی اتنی فیس

    کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان نے اس فلم میں اتنی بھاری فیس لی ہے کہ وہ بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے ہیں۔ ان کی فیس کسی کے گلے سے نہیں اتر رہی ہے۔

    • Share this:
      بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم 'پٹھان' کو لے کر مسلسل خبروں میں ہیں۔ شائقین اپنے پسندیدہ اسٹار کو اسکرین پر دیکھنے کے لیے چار سال سے انتظار کر رہے ہیں۔ ایسے میں آنے والے دنوں میں آنے والی فلم سے جڑی خبریں یقیناً ان کے مداحوں کے لیے بہت خاص ہوں گی۔ اب اس فلم کے لیے کنگ خان کی فیس سے متعلق خبر سامنے آئی ہے۔

      جی ہاں، کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان نے اس فلم میں اتنی بھاری فیس لی ہے کہ وہ بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے ہیں۔ ان کی فیس کسی کے گلے سے نہیں اتر رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کو فلم پٹھان کے لیے 85 کروڑ روپے کی بھاری رقم دی جارہی ہے۔ تاہم نہ ہی شاہ رخ خان اور نہ ہی فلمسازوں نے فیس کے حوالے سے کوئی اعلان کیا ہے۔ ایسے میں ان رپورٹس کی کوئی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      پرینیتی کے ٹھکرانے کے بعدعالیہ کوملاتھاRRRمیں رول،ان ایکٹریسس نے بھی ٹھکرایا آفر

      شاہ رخ خان اس فلم کے لیے بہت محنت کر رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ 'پٹھان' کے لیے شاہ رخ نے برج خلیفہ کے سامنے ایک زبردست ایکشن سین شوٹ کیا ہے۔ بتادیں کہ شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی اس فلم میں فلم اسٹار جان ابراہم بھی اہم کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جان نے 25 کروڑ روپے وصول کئے ہیں۔ ساتھ ہی دپیکا پڈوکون کو اس فلم کے لیے 18 کروڑ روپے بطور فیس دیے جا رہے ہیں۔ اس فلم میں سلمان خان بھی کیمیو کرتے نظر آئیں گے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      شاہ رُخ خان-سلمان خان کے ساتھ موازانہ کرنے پر KGF اسٹار یش کا آیا یہ ری ایکشن

      معلوم ہوا ہے کہ 'پٹھان' کے بنانے والے یش راج فلمز نے ایک خصوصی ویڈیو شیئر کرکے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔ ویڈیو میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم نظر آئے اور وہ شاہ رخ کے کردار 'پٹھان' کو متعارف کروا رہے تھے۔ ویڈیو میں بتایا گیا کہ شاہ رخ کی فلم پٹھان اگلے سال یوم جمہوریہ کے موقع پر یعنی 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہوگی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: