ممبئی: شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) کی بیٹی سہانا خان (Suhana Khan) ان دنوں مسلسل اپنے دوستوں کے ساتھ گلیمرس تصویریں شیئر کر رہی ہیں۔ انہیں گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل اپنے دوستوں کےساتھ انجوائے کرتے ہوئے تصویریں شیئرکرتے ہوئے دیکھا جارہا ہے۔ سہانا خان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پرخوب سرخیاں بٹور رہی ہیں، جن پر لوگ کمنٹس کے ذریعہ اپنا ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔
واضح رہےکہ اپنے گلیمرس لک اور فوٹیج کو لےکرسہانا خان ہمیشہ ہی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ وہیں ان کے مداح مسلسل ان کے بالی ووڈ ڈیبیو کو لےکر بھی ان سے سوال کرتے رہتے ہیں، جس پر ابھی تک نہ تو شاہ رخ خان کا اور نہ ہی سہانا خان کا کوئی ردعمل سامنے آیا ہے۔ سہانا خان کے ڈیبیو پر شاہ رخ خان کا کہنا ہےکہ وہ چاہتے ہیں کہ پہلے ان کےبچے پڑھائی پوری کرلیں، اس کے بعد ہی وہ فلموں میں ان کی انٹری کے بارے میں سوچیں گے۔ لیکن اس سے پہلے بیٹی نے دھمال مچا دیا ہے۔
واضح رہےکہ سہانا خان (Suhana Khan) کی پہلی فلم ’دی گرے پارٹ آف بلو’ (The Grey Part Of Blue) کی ٹیزرحال ہی میں ریلیز ہوا ہے۔ ٹیزر میں سہانا خان کافی ایمپریسیو نظر آرہی ہیں۔ یہ ٹیزر جیسے ہی سامنے آیا، سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا تھا۔ سہانا خان کےایک فین پیج نے انسٹا گرام پر اس فلم کے ٹیزر کو شیئر کیا تھا۔
سہانا خان (Suhana Khan) کی اس شارٹ فلم کے رائٹر- ڈائریکٹر تھیئوڈور جمینو ہوں گے۔ جبکہ سہانا خان کے اپوزٹ فلم میں کام کرنے والے اداکار کا نام آسکر ہے۔ کچھ دن پہلے ہی اداکاری کے تئیں اپنے پیار کے بارے میں بات کرتے ہوئے سہانا خان نے کہا تھا، ’دی ٹیمپیسٹ’ کے اسکول پرفارمنس میں مرانڈا کا کردار نبھا چکی ہوں۔ تب شاہ رخ خان کی بیٹی کی اداکاری پہلی بار دنیا کے سامنے آیا تھا۔
سہانا خان کی پہلی فلم میں ان کے اپوزٹ ڈائریکٹر نے آسکر نام (Oscar) کے اداکار کو منتخب کیا ہے۔ ڈائریکٹر نے اپنی فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے ان کے بارے میں بتایا ہے۔ حالانکہ آسکر کو لے کر ابھی انٹرنیٹ پر اتنی اطلاعات دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے اپنی محض ایک تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی ہے۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔