ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی ادائیں کردیں گی دیوانہ، ویڈیو میں نظر آیا گلیمرس انداز

سہانا خان کا ایک ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر لوگوں کو دیوانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ یہ ویڈیو سہانا خان کے ایک فین اکاونٹ suhanakhan2_m نام سے انسٹا گرام اکاونٹ پر شیئر کیا گیا ہے۔

  • Share this:
شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی ادائیں کردیں گی دیوانہ، ویڈیو میں نظر آیا گلیمرس انداز
شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی ادائیں کردیں گی دیوانہ

ممبئی: ان دنوں بالی ووڈ انڈسٹری میں اسٹارکڈس کا زمانہ ہے۔ کوئی فلموں میں شاندار ڈیبیو کرچکا ہے تو کسی کی انٹری کی تیاری چل رہی ہے۔ وہیں اس درمیان ہر کسی کو انتظار ہےکہ شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) کی لاڈلی بیٹی سہانا خان (Suhana Khan) آخر فلم انڈسٹری میں کم قدم رکھیں گی۔ سہانا خان اپنے ڈیبیو سے پہلے ہی کسی سپر اسٹار جیسی ہی فین فالوئنگ رکھتی ہیں۔ آئے دن ان کی کوئی نہ کوئی تصویر سوشل میڈیا (Social Media) پر وائرل (Viral Photo) ہوتی دکھائی دے جاتی ہے۔ حال ہی میں سہانا خان کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں سہانا خان کسی اداکارہ سے کم گلیمرس نہیں لگ رہی ہیں۔


سہانا خان کا ایک ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر لوگوں کو دیوانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ یہ ویڈیو سہانا خان کے ایک فین اکاونٹ suhanakhan2_m نام سے انسٹا گرام اکاونٹ پر شیئر کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں سہانا خان اپنے فون کے کیمرے کو ایڈجسٹ کرکے گلیمرس ادائیں دکھاتی نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو میں دکھ رہا ہے کہ سہانا خان کسی اداکارہ سے کم گلیمر نہیں رکھتی ہیں۔ ان کا یہی انداز مداحوں کو خوب پسند آرہا ہے۔ یہاں دیکھیں وائرل ہو رہا سہانا خان کا یہ ویڈیو۔


 





وہیں سہانا خان کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے۔ وہیں دیکھا جائے تو سہانا خان کی کوئی بھی تازہ ترین تصویر اور ویڈیو جیسے ہی سامنے آتا ہے، وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو ہی جاتا ہے۔ گزشتہ دنوں سہانا خان کے ایک بے حد گلیمرس فوٹو شوٹ کی تصویریں سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ہوئی تھیں۔ ان تصویروں سے صاف ظاہر تھا کہ سہانا خان آنے والے دنوں میں بالی ووڈ کی اداکارہ کو ٹکر دے سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ سہانا خان کے بالی ووڈ میں ڈیبیو کے سوال پر والد شاہ رخ خان پہلے ہی یہ واضح کرچکے ہیں کہ یہ خود سہانا خان طے کریں گی۔ انہوں نے کافی وقت پہلے یہ کہا تھا کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ہی یہ فیصلہ لے گی کہ اسے کیا کرنا ہے۔ وہیں سوشل میڈیا پر موجود سہانا خان کے مداح ابھی تک ان کی فلموں میں قدم رکھنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

 


First published: Jul 04, 2020 01:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading