உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گوری خان پر پوری طرح فدا ہیں شاہ رخ خان، بیوی کے لئے چھوڑ سکتے ہیں Career! بات سن کر فینس رہ گئے دنگ

    شاہ رخ خان(Shah Rukh Khan) اور گوری خان(Gauri Khan) کے بیسٹ کپلس میں سے ایک ہیں۔

    شاہ رخ خان(Shah Rukh Khan) اور گوری خان(Gauri Khan) کے بیسٹ کپلس میں سے ایک ہیں۔

    شاہ رخ خان اب 4 سال بعد بڑے پردے پر واپسی کرنے جا رہے ہیں۔ فلم کا نام پٹھان ہے۔ فلم سے شاہ رخ خان کے لک کی ایک جھلک بھی سامنے آگئی ہے۔ اس فلم میں وہ ایک بار پھر دیپیکا پڈوکون کے ساتھ نظر آئیں گے۔

    • Share this:
      آپ نے اسکرین پر بہت رومانس دیکھا ہوگا۔ محبت کی بھی اپنی شکلیں ہوتی ہیں اور ہم نے سنیما میں ایسے کئی روپ دیکھے ہیں۔ چاہے یہ رشی کپور کی چاندنی سے محبت ہو یا جوہی چاولہ کے لئے جان دینے اور لینے والے ارباز خان۔ محبت کی کوئی تعریف نہیں۔ ویسے تو بات تھی اسکرین کی محبت کی لیکن جب بات حقیقی زندگی کی محبت کی ہو تو شاہ رخ خان اور گوری خان کا تذکرہ ضرور ہوتا ہے۔

      ان کی محبت کے کئی قصے ہیں اور آج بھی شوق سے سنائے جاتے ہیں۔ گوری کے پیار کے دیوانے شاہ رخ کو پتہ نہیں کیا کیا پاپڑ بیلنے پڑے تھے لیکن وہ انہیں اپنا بنا کر ہی رہے۔ گوری شاہ رخ کی محبت ہے اور وہ انہیں پاگلوں کی طرح چاہتے ہیں۔ اس دیوانگی کی حالت یہ ہے کہ شاہ رخ گوری کے لیے اپنا کیرئیر بھی داؤ پر لگا سکتے ہیں۔ یہ بات ہم نے نہیں بلکہ خود شاہ رخ نے ایک انٹرویو میں کہی ہے۔ اور سننے والے دنگ رہ گئے تھے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      شویتا تیواری نے 41 سال کی عمر میں اپنی قاتل اداؤں سے دی بیٹی پلک کو مات!

      جب شاہ رخ نے برسایا تھا گوری پر پیار
      دراصل یہ بات تقریباً 30 سال پرانی ہے جب شاہ رخ انڈسٹری میں دیوانے ہو چکے تھے۔ ان کی فلم ہٹ رہی اور اسٹارڈسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے اپنی بیوی گوری پر بہت پیار لٹایا۔ تب شاہ رخ نے کہا تھا کہ ان کے لیے بیوی پہلے ہے اور جب بھی انہیں بیوی یا کیریئر میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے گا تو وہ فلمیں چھوڑ دیں گے۔ پھر انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ دیوانہ تو بن سکتے ہے لیکن صرف گوری کے لیے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      منور فاروقی سے لے کر کرشنا ابھیشک تک، ان Celebs نے دنیا سے چھپا کررکھا اپنی شادی کا سچ

      4 سال بعد پردے پر کرنے جارہے ہیں واپسی
      شاہ رخ خان اب 4 سال بعد بڑے پردے پر واپسی کرنے جا رہے ہیں۔ فلم کا نام پٹھان ہے۔ فلم سے شاہ رخ خان کے لک کی ایک جھلک بھی سامنے آگئی ہے۔ اس فلم میں وہ ایک بار پھر دیپیکا پڈوکون کے ساتھ نظر آئیں گے۔ اس فلم میں جان ابراہم ولن کے کردار میں ہوں گے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: