Shahrukh Khanامریکہ میں بنائیں گے ورلڈ کلاس کرکٹ اسٹیڈیم، ملین ڈالر کی ہوگی سرمایہ کاری
شاہ رُخ خان بنائیں گے امریکہ میں کرکٹ اسٹیڈیم۔
فلموں کے حوالے سے شاہ رخ خان کے ورک فرنٹ کی بات کی جائے تو ان کے پاس اس وقت تین بڑے پروجیکٹس ہیں۔ جن میں سے ایک یش راج بینر کی فلم 'پٹھان' ہے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی شامل ہیں۔
نئی دہلی: اداکار شاہ رخ خان کی زندگی میں اداکاری کے بعد اگر کوئی سب سے دلچسپ چیز ہے تو وہ ہے کرکٹ۔ جس کی وجہ سے انہوں نے پہلے آئی پی ایل میں ٹیم خریدی اور اب کرکٹ اسٹیڈیم بنانے جا رہے ہیں۔ وہ بھی عالمی معیار کا اسٹیڈیم۔ شاہ رخ یہ اسٹیڈیم لاس اینجلس، امریکا میں بنائیں گے۔ جو کہ 15 ایکڑ رقبے پر پھیلے گا۔ اداکار نے خود یہ معلومات شیئر کی ہیں۔ ٹویٹ کرکے انہوں نے اپنی کرکٹ ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور ایم ایل کرکٹ کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کے بارے میں معلومات دی ہیں۔
شاہ رخ خان نے جمعہ کو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا، 'ایم ایل کرکٹ اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز گروپ نے گریٹر لاس اینجلس میٹروپولیٹن ایریا، امریکہ میں ورلڈ کلاس کرکٹ گراؤنڈ بنانے کے لیے ہاتھ ملایا ہے۔' اس کے ساتھ انہوں نے ڈیل سے متعلق تفصیلات جاننے کے لیے ایک رپورٹ بھی شیئر کی۔
’’میجر لیگ کرکٹ (MLC) نے، نائٹ رائیڈرز گروپ اور سٹی آف اروائن کے ساتھ شراکت میں، آج اعلان کیا کہ وہ گریٹ پارک کی 15 ایکڑ اراضی پر عالمی معیار کا کرکٹ گراؤنڈ بنانے کے لیے لیز اور ڈیزائن کے لیے خصوصی بات چیت سمجھوتے کو منظوری دی ہے۔ ‘‘ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خصوصی مذاکراتی معاہدے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ اس منصوبے پر کئی ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہر تعمیرات HKS گریٹر لاس اینجلس میٹروپولیٹن ایریا میں اس کھیل کے لیے ایک مشہور اسٹیڈیم بنائیں گے۔
دوسری جانب اگر فلموں کے حوالے سے شاہ رخ خان کے ورک فرنٹ کی بات کی جائے تو ان کے پاس اس وقت تین بڑے پروجیکٹس ہیں۔ جن میں سے ایک یش راج بینر کی فلم 'پٹھان' ہے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی شامل ہیں۔
فلم کی ہدایات سدھارتھ آنند دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے پاس ساؤتھ ڈائریکٹر ایٹلی کی اگلی فلم بھی ہے۔ جس میں وہ سانیا ملہوترا اور نینتارا کے ساتھ نظر آئیں گے۔ حال ہی میں شاہ رخ نے اپنے تیسرے پروجیکٹ کا اعلان بھی کیا۔ جو فلمساز راجکمار ہیرانی کی اگلی فلم 'ڈنکی' ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔