உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آئی سی یو میں بھرتی ماں سے شاہ رخ نے کہا تھا، بہن کی شادی نہیں ہونے دوں گا، شرابی بنوں گا

    شاہ رخ خان کے قریبی پروڈیوسر ہیں کریم مورانی۔ فائل فوٹو

    شاہ رخ خان کے قریبی پروڈیوسر ہیں کریم مورانی۔ فائل فوٹو

    آئی سی یو میں ماں سے شاہ رخ نے کہا تھا، بہن کی شادی نہیں ہونے دوں گا، شرابی بنوں گا

    • Share this:
      ممبئی۔ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا نیٹ فلکس پر ریلیز ہوا ایک شو چرچا میں ہے۔ ’’ مائی نیکسٹ گیسٹ نیڈس نو انٹروڈکشن‘‘ میں شاہ رخ خان میزبان ڈیوڈ لیٹرمین سے بات چیت کرتے ہیں۔ شو میں شاہ رخ نے اپنی زندگی سے منسلک کئی رازوں کا انکشاف کیا ہے۔ شاہ رخ خان نے شو میں اپنے والدین کی موت کا بھی ذکر کیا ہے۔ شو میں شاہ رخ نے ماحول کو بھاری کئے بغیر تمام سنجیدہ سوالوں کا جواب دیا ہے۔

      شاہ رخ شو میں کہتے ہیں کہ انہوں نے موت کو لے کر ایک تھیوری ڈیولپ کی تھی۔ اصل میں ان کی ماں آئی سی یو میں بھرتی تھیں۔ شاہ رخ اپنی ڈیتھ تھیوری کو لے کر مانتے تھے کہ جب لوگ زندگی میں مطمئن ہوتے ہیں تبھی ان کی موت آتی ہے۔ ان کے مطابق، اگر آپ مطمئن ہیں اور آپ کا کام ادھورا پڑا ہے تو لگتا ہے کہ نہیں، مجھے یہ کام پورے کرنے ہیں، موت نہیں آئے گی۔

      اسی وجہ سے شاہ رخ نے بیمار ماں کو موت سے بچانے کے لئے ایک طریقہ چنا۔ انہوں نے ماں کے پاس جا کر کہا تھا کہ وہ بہن کو شادی نہیں کرنے دیں گے۔ وہ کام نہیں کریں گے اور شراب پینے لگیں گے وغیرہ، وغیرہ۔ شاہ رخ خان کو لگا کہ یہ باتیں سن کر ماں سوچیں گی کہ انہیں ابھی اور وقت بیٹے کے ساتھ رہنا ہے۔ حالانکہ، شاہ رخ نے کہا کہ ان کا یہ طریقہ کام نہیں آیا۔

      شاہ رخ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اسپتال میں بھرتی بیمار ماں کو اپنا شروعاتی ٹی وی شو دکھانے کے لئے ٹی وی اور وی سی آر کا بندوبست کیا تھا۔ لیکن اگلے دن ان کی ماں چل بسیں۔ شاہ رخ نے کہا کہ اس کے بعد انہیں اپنے کام کو لے کر کوئی بھی تنقید بری نہیں لگتی۔

      First published: