உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Deewanaکے لئے شاہ رُخ خان نہیں تھے پروڈیوسر-ڈائریکٹر کی پہلی پسند، ایکٹر کو ایسے ملا تھا رول

    فلم دیوانہ میں شاہ رُخ خان نہیں، یہ ایکٹر تھا پروڈیوسر ڈائریکٹر کی پہلی پسند۔

    فلم دیوانہ میں شاہ رُخ خان نہیں، یہ ایکٹر تھا پروڈیوسر ڈائریکٹر کی پہلی پسند۔

    Deewana Completed 30 Years: دیویا اور رشی کے گرد گھومنے والی فلم 'دیوانہ' میں شاہ رخ کی موجودگی نے ساری لائم لائٹ چرا لی۔ شاہ رخ خان کی یہ پہلی فلم تھی، اس سے قبل وہ کئی ٹی وی سیریلز میں کام کر چکے تھے۔

    • Share this:
      Deewana Completed 30 Years: ہندی سنیما کی یادگار فلم 'دیوانہ' سال 1992 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس کے فینس آج بھی اس فلم کو دیکھنے کے لیے پرجوش رہتے ہیں۔ اگرچہ اس فلم کی کہانی دیویا بھارتی کے گرد گھومتی ہے لیکن اس میں رشی کپور کا کردار بھی اہم تھا۔ دیویا اور رشی کپور اس فلم سے پہلے بھی بالی ووڈ کے چمکتے ہوئے ستارے تھے، لیکن ان کے علاوہ جس اداکار نے اس فلم کے ذریعے اپنی پہچان چھوڑی، یہ ان کی پہلی فلم تھی۔

      دیوانہ سے شاہ رخ خان نے کیا تھا ڈیبیو
      اس فلم سے دیویا اور رشی کے علاوہ ایک اسٹار نے ہندی سنیما میں قدم رکھا تھا جسے آج بالی ووڈ کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ جی ہاں، آپ نے صحیح سمجھا! ہم بولی وڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان کی بات کر رہے ہیں۔ دیویا اور رشی کے گرد گھومنے والی فلم 'دیوانہ' میں شاہ رخ کی موجودگی نے ساری لائم لائٹ چرا لی۔ شاہ رخ خان کی یہ پہلی فلم تھی، اس سے قبل وہ کئی ٹی وی سیریلز میں کام کر چکے تھے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Smita Patil:جب سمتاپاٹل نے کی تھی لیٹ کرمیک اپ کروانے کی ضد،موت کے بعدپوری ہوئی تھی خواہش

      یہ بھی پڑھیں:
      Aamir Khan Prank With Madhuri Dixit:جب مادھوری ڈکشت کے ساتھ عامر خان نے کردی تھی ایسی حرکت

      شاہ رُخ کو کیسے ملی تھی ’دیوانہ‘
      جب ہدایت کار راج کنور اپنی پہلی فلم 'دیوانہ' بنا رہے تھے تو انہوں نے دیویا اور رشی کی جوڑی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فلم کو ڈائریکٹ کرنے کا سوچا۔ تاہم، دیویا اور رشی کے ساتھ تیسرے ہیرو کے طور پر شاہ رخ خان راج کنور کی پہلی پسند نہیں تھے۔ جی ہاں، ہدایت کار نے شاہ رخ کے بجائے 'جانی دشمن' فیم ارمان کوہلی کو فائنل کیا تھا، لیکن انہوں نے آخری موقع پر یہ کردار کرنے سے انکار کر دیا۔ پھر یہ فلم شاہ رخ خان کی جھولی میں آگئی۔ شاہ رخ خان نے صرف ایک سپورٹنگ رول میں پوری فلم کی خوبصورتی کو بڑھا دیا تھا۔ 'دیوانہ' 25 جون 1992 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی اور 25 جون 2022 کو اس کو ریلیز ہوئے 30 سال ہو جائیں گے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: