உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    30 Years Of SRK:بالی ووڈ میں30سال پورے ہونے پر شاہ رخ نے کی فینس سے کی بات،’پٹھان‘کا دیا اپ ڈیٹ

    شاہ رُخ خان, بالی ووڈ میں 30 سال پورے ہونے پر انسٹاگرام پر آئے لائیو۔

    شاہ رُخ خان, بالی ووڈ میں 30 سال پورے ہونے پر انسٹاگرام پر آئے لائیو۔

    30 Years Of Shahrukh Khan: بتادیں کہ سال 2023 شاہ رخ خان کے نام ہونے والا ہے۔ وہ ایک کے بعد ایک تین دھماکہ دار فلمیں لے کر آنے والے ہیں جن میں پٹھان(Pathaan)، ڈنکی(Dunki) اور جوان(Jawaan) شامل ہے۔

    • Share this:
      30 Years Of Shahrukh Khan:شاہ رخ خان(Shahrukh Khan) کو بالی ووڈ کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ لیکن اس بادشاہی کو حاصل کرنے کے لیے انہوں نے بہت محنت کی ہے۔ انہوں نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز 1989 میں شروع ہونے والے ٹی وی شو 'فوجی' (Fauji)سے کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنا رخ بالی ووڈ کی جانب کیا۔

      سال 1992 میں فلم دیوانہ (Deewana) کے ذریعے انہوں نے اپنا بالی ووڈ ڈیبیو کیا۔ وہیں اب بالی ووڈ میں انہوں نے 30 سال کا طویل سفر پورا کرلیا ہے۔ اس خوشی کے موقع پر شاہ رخ خان انسٹاگرام پر لائیو آئے جہاں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کے تمام سوالوں کے جواب دئیے۔

      زیرو کے فلاپ ہونے پر کہی یہ بات
      اس دوران ان کے چاہنے والوں نے ان سے زیرو کے فلاپ ہونے کو لے رک بھی سوال کیا، جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا-’وہ اپنی ہر ایک فلم کو اپنا ڈریم پروجیکٹ مانتے ہیں۔ اور سبھی کو اپنا بیسٹ دیتے ہیں، لیکن کچھ ایسی فلمیں ہوتی ہیں جو نہیں چل پاتی ہیں۔‘



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)





      پٹھان کو لے کر دیا یہ اپ ڈیٹ
      غورطلب ہے کہ سال 2023 میں شاہ رخ خان کئی فلمیں لانے والے ہیں۔ ان میں سے ایک 'پٹھان' ہے۔ جس کے لیے ان کے فینس کافی پرجوش ہیں۔ اس لائیو کے دوران انہوں نے شاہ رخ سے اس کے ٹریلر کے بارے میں سوال بھی کیا۔ جس کے جواب میں شاہ رخ نے بتایا کہ ان کی فلم سال 2023 میں ریلیز ہونے والی ہے۔ ایسے میں اس کا ٹریلر اس سال نومبر یا دسمبر تک دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Deewanaکیلئے شاہ رُخ خان نہیں تھے پروڈیوسر-ڈائریکٹرکی پہلی پسند،ایکٹر کو ایسے ملا تھا رول

      یہ بھی پڑھیں:
      Rakul Preet Singh Video:راکول نےPasooriگانے پرکیادھمال ڈانس،بتائیں قاتلانہ ادائیں

      سال 2023 میں ان فلموں میں نظر آئیں گے شاہ رخ خان
      بتادیں کہ سال 2023 شاہ رخ خان کے نام ہونے والا ہے۔ وہ ایک کے بعد ایک تین دھماکہ دار فلمیں لے کر آنے والے ہیں جن میں پٹھان(Pathaan)، ڈنکی(Dunki) اور جوان(Jawaan) شامل ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: