ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کی ساس کی کمپنی پر لگا تین کروڑکا جرمانہ، جانیں کیا ہے پورا معاملہ

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی ساس (Shahrukh Khan Mother In Law) سویتا چھبر (Savita Chhibber) کی کمپنی پر کئی سوال کھڑے ہو رہے ہیں۔

  • Share this:
شاہ رخ خان کی ساس کی کمپنی پر لگا تین کروڑکا جرمانہ، جانیں کیا ہے پورا معاملہ
شاہ رخ خان کے علی باغ جائیداد پر جرمانہ۔

ممبئی: بالی ووڈ (bollywood) اداکار شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) کو یوں ہی کنگ خان نہیں کہا جاتا ہے۔ ملک اور بیرون ملک میں شاہ رخ خان کی فین فالوئنگ ہے، صرف فین ہی نہیں ان مقامات پر شاہ رخ خان کی جائیداد کی بھی کمی نہیں ہے۔ وہیں حال ہی میں ان کی فیملی پراپرٹی سے متعلق ایک بڑا تنازعہ سامنے آرہا ہے۔ ہم بات کررہے ہیں ان کے علی باغ والے فارم ہاؤس کے بارے میں۔ علی باغ واقع یہ پراپرٹی شاہ رخ خان  کی ساس (Shahrukh Khan Mother In Law) سویتا چھبر(Savita Chhibber) کے نام ہے، جس پر کافی وقت سے تنازعہ چل رہا ہے۔ وہیں اب اس پراپرٹی نے شاہ رخ خان کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ حال ہی میں علی باغ کی پراپرٹی پر تھوڑا بہت نہیں بلکہ پورے تین کروڑ روپئے کا جرمانہ لگا ہے۔


1.3 ایکڑ زمین پر عالیشان فارم ہاؤس


دراصل علی باغ کے تھال میں شاہ رخ خان کی ساس (Shahrukh Khan Mother In Law) سویتا چھبر (Savita Chhibber) اور گوری خان کی بہن نمتا چھبر کے نام ایک کامرشیل فارم ہاؤس ہے۔ اس 1.3 ایکڑ زمین پر 2018 میں ایک عالیشان فارم ہاؤس بنوایا گیا تھا۔ ممبئی مررکی ایک رپورٹ کی مانیں تو اس فارم ہاؤس میں دیجاؤ نام کی ایک پرائیویٹ کمپنی بھی شروع کی گئی تھی۔ بتایا جاتا ہےکہ سوئمنگ پول اور ہیلی پیڈکے ساتھ ساتھ یہاں کئی اور لگژری سہولیات بھی ہیں۔ یہاں ہائی پروفائل پارٹی ہوتی ہیں۔ شاہ رخ خان کی 52 ویں یوم پیدائش کی پارٹی بھی یہیں ہوئی تھی۔


بامبے ٹیننسی ایکٹ کی ہوئی خلاف ورزی

اس جائیداد کو لے کر مشکلات تب شروع ہوئیں جب 29 جنوری، 2018 کو اسے عدالت کا نوٹس ملا۔ الزام ہےکہ اس زمین کو خریدتے وقت اس پرکھیتی کرنےکی اجازت مانگی گئی تھی، لیکن یہاں پر عالیشان کامرشیل فارم ہاؤس بنا دیا گیا، جوکہ بامبے ٹیننسی ایکٹ کی دفعہ 63 کی خلاف ورزی مانی جا رہی ہے، جس کے سبب اس معاملے میں 20 جنوری، 2020 کوکلکٹر نےنوٹس جاری کرتے ہوئے 3.09 کروڑ روپئےکا جرمانہ جمع کرنےکےلئےکہا۔

شاہ رخ خان نے نہیں دیا کوئی بیان

بتایا جارہا ہےکہ جرمانہ اداکرنےکےبعد اس پراپرٹی کو قانونی تو مان لیا جائےگا، لیکن اس پرلینڈ ریوینیو کوڈ اورمہاراشٹر ریجنل ٹاؤن پلاننگ ایکٹ کے تحت کارروائی جاری رہےگی۔ حالانکہ، ابھی اس معاملے پرشاہ رخ خان اور ان کی فیملی کی طرف سےکوئی بھی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
First published: Feb 28, 2020 11:46 PM IST