ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان نے بیان کیا تھا اپنے والدین کے انتقال کا درد، بولے- ایک دن مزار پر محسوس ہوا...

شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) نے ایک پرانے انٹرویو میں شیئر کیا تھا کہ ان کے والدین کا انتقال ان کے لئے کس قدر دردناک تھا۔ انہوں نے بتایا کہ خالی گھر میں رہنا ان کے اور ان کی بہن کے لئے کس قدر مشکل ہوگیا تھا۔

  • Share this:
شاہ رخ خان نے بیان کیا تھا اپنے والدین کے انتقال کا درد، بولے- ایک دن مزار پر محسوس ہوا...
شاہ رخ خان نے بیان کیا تھا اپنے والدین کے انتقال کا درد

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ یعنی شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) آئے دن کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں بنے رہتے ہیں۔ مداحوں کو انتظار ہے کہ کنگ خان اپنی آئندہ فلم کا اعلان آخرکب کریں گے۔ اس درمیان حال ہی میں شاہ رخ خان اپنی ذاتی زندگی کو لے کر سرخیوں میں آگئے ہیں۔ شاہ رخ خان کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ اپنے والدین کے انتقال کا درد شیئر کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے یہ ساری باتیں بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ رانی مکھرجی کے ساتھ شیئر کی تھیں۔ شاہ رخ خان نے اس انٹرویو میں بتایا کہ کیسے انہوں نے اور ان کی بہن نے اپنے والدین کے انتقال کے بعد خود کو سنبھالا۔


دراصل، میڈیا رپورٹس کی مانیں تو یہ بات اس وقت کی ہے، جب رانی مکھرجی کی فلم ’ہچکی’ ریلیز ہوئی تھی۔ اس دوران وہ انڈسٹری کے اپنے کئی دوستوں کا انٹرویو لیتے ہوئے اور ان کی زندگی کی سب سے بڑی ہچکی کے بارے میں پوچھتی ہوئی نظر آئی تھیں۔ وہیں اس درمیان جب رانی مکھرجی نے شاہ رخ خان سے اس کے بارے میں پوچھا تو انہون نے کہا- ’میری زندگی کی سب سے بڑی ہچکی ہے میرے والدین کا انتقال... میں 15 سال کا تھا جب میرے والدکا انتقال ہوگیا اور 26 سال کی عمر کا تھا، جب میری ماں کا انتقال ہوا۔ یہ ہمارے دکھوں سے بھرا وقت تھا۔ خالی گھر ہمیں کاٹنے کو دوڑتا تھا... وہ اکیلا پن، درد اور والدین کو کھونے کا دکھ اتنا زیادہ تھا کہ میری زندگی کو جیسے ختم کر رہا تھا۔


 شاہ رخ خان نے بتایا کہ انہوں نے اسے کیسے جھیلا۔ انہوں نے کہا- ’میں نے طے کیا کہ میں ان کی زندگی کی ہچکی سے ہوئے خالی پن کو اداکاری سے بھر دوں گا۔ میرے والدین کا انتقال بہت اچانک ہوا، ہمیں پتہ چلا کہ انہیں کینسر ہے اور دو ڈھائی ماہ میں ان کا انتقال ہوگیا۔

شاہ رخ خان نے بتایا کہ انہوں نے اسے کیسے جھیلا۔ انہوں نے کہا- ’میں نے طے کیا کہ میں ان کی زندگی کی ہچکی سے ہوئے خالی پن کو اداکاری سے بھر دوں گا۔ میرے والدین کا انتقال بہت اچانک ہوا، ہمیں پتہ چلا کہ انہیں کینسر ہے اور دو ڈھائی ماہ میں ان کا انتقال ہوگیا۔


شاہ رخ خان نے بتایا کہ انہوں نے اسے کیسے جھیلا۔ انہوں نے کہا- ’میں نے طے کیا کہ میں ان کی زندگی کی ہچکی سے ہوئے خالی پن کو اداکاری سے بھر دوں گا۔ میرے والدین کا انتقال بہت اچانک ہوا، ہمیں پتہ چلا کہ انہیں کینسر ہے اور دو ڈھائی ماہ میں ان کا انتقال ہوگیا۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ کیا کرنا ہے، ایک دن جب میں ان کی مزار پر تھا تو مجھے محسوس ہوا کہ مجھے یہ خالی پن کسی چیز سے بھرنا چاہئے۔ خوش قسمتی سے مجھے فملوں میں بریک ملا۔ میرے لئے اداکاری کام نہیں ہے بلکہ ایک ایسی جگہ ہے، جہاں میں اپنے جذبات بیان کرتا ہوں’۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 30, 2020 06:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading