اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کیا عمرہ، سفید چادر پہنے نظر آئے کنگ خان

    بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کیا عمرہ، سفید چادر پہنے نظر آئے کنگ خان ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

    بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کیا عمرہ، سفید چادر پہنے نظر آئے کنگ خان ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

    سعودی عرب میں فلم ڈنکی کی شوٹنگ ختم کرنے کے بعد سپر اسٹار شاہ رخ خان نے مکہ مکرمہ جاکر عمرہ کیا ۔ سپر اسٹار کی عمرہ کی تصویر ایک فین اکاونٹ نے آن لائن شیئر کی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Delhi | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : سعودی عرب میں فلم ڈنکی کی شوٹنگ ختم کرنے کے بعد سپر اسٹار شاہ رخ خان نے مکہ مکرمہ جاکر عمرہ کیا ۔ سپر اسٹار کی عمرہ کی تصویر ایک فین اکاونٹ نے آن لائن شیئر کی ہے ۔ تصاویر میں شاہ رخ خان کو مقدس مقام پر لوگوں سے گھرا ہوا دیکھا گیا ۔ ان کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے ، جس میں وہ پوری طرح سے الگ کپڑے میں نظر آرہے ہیں ۔

      بتادیں کہ شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ انہوں نے اپنی فلم ڈنکی کے سعودی عرب شوٹنگ کو پورا کر لیا ہے ۔ ویڈیو میں شاہ رخ خان نے فلم کے پورے فنکاروں اور ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا ہے اور شیئر کیا کہ یہ اس ملک میں پیاری شوٹنگ تھی ۔ انہوں نے سعودی عرب کے کلچر اور فلم کی وزارت کو شاندار مقامات پر شوٹنگ کرنے کیلئے شکریہ ادا کیا ۔ اس کے بعد شاہ رخ خان عمر کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ پہنچے ۔



      راج کمار ہیرانی کی ڈنکی میں تاپسی پنو بھی لیڈ رول میں ہیں ۔ فلم کا اعلان اسال اپریل میں کیا گیا تھا اور ہیرانی اور شاہ رخ خان کے درمیان یہ پہلا موقع ہے ۔ اس کے بعد ہیرانی نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں بات کی اور کہا کہ میرے کریئر کے دوران شاہ رخ خان ہمیشہ میری خواہش کی فہرست میں رہے ہیں اور ماضی میں کئی مرتبہ کوشش کرنے کے بعد آخرکار ہمیں ڈنکی ساتھ کرنے کا موقع ملا ۔

      یہ بھی پڑھئے: پریگنینسی کی خبروں کے درمیان اس مشہور اداکارہ کی سامنے آئی ایسی تصاویر، فینس ہوئے مدہوش!


      یہ بھی پڑھئے: اداکارہ اننیا پانڈے کی ان تصاویر کو دیکھ کر دیوانے ہوئے لوگ، انٹرنیٹ پر مچ گیا ہنگامہ



      قابل ذکر ہے کہ ڈنکی کے علاوہ شاہ رخ خان کے پاس دو اور فلمیں ہیں ۔ جوان اور پٹھان ۔ جہاں شاہ رخ خان پٹھان میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کے ساتھ نظر آئیں گے تو وہیں وہ جوان میں نین تارا کے ساتھ بھی اسکرین شیئر کریں گے ۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں کنگ خان نے یہ بھی شیئر کیا کہ وہ اپنی تین ریلیز جوان، پٹھان اور ڈنکی کی کامیابی کو لے کر مطمئن ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: