ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان سے جب بیٹی سہانا خان کو لے کر پوچھا گیا بوائے فرینڈ سے وابستہ سوال تو ملا یہ حیران کردینے والا جواب

شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) نے اکثر اپنی لاڈلی بیٹی سہانا خان (Suhana Khan) کیلئے ایک پروٹیکٹیو والد ہونے کی بات کہی ہے ۔ شاہ رخ خان کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے ، جس میں وہ سہانا خان کی ذاتی زندگی کو لے کر بات کرتے نظر آرہے ہیں ۔

  • Share this:
شاہ رخ خان سے جب بیٹی سہانا خان کو لے کر پوچھا گیا بوائے فرینڈ سے وابستہ سوال تو ملا یہ حیران کردینے والا جواب
شاہ رخ خان سے جب بیٹی سہانا خان کو لے کر پوچھا گیا بوائے فرینڈ سے وابستہ سوال تو ملا یہ حیران کردینے والا جواب ۔ تصویر : گوری خان ، انسٹاگرام ۔

شاہ رخ خان نے اکثر اپنی لاڈلی بیٹی سہانا خان کیلئے ایک پروٹیکٹیو والد ہونے کی بات کہی ہے ۔ شاہ رخ خان کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے ، جس میں وہ سہانا خان کی ذاتی زندگی کو لے کر بات کرتے نظر آرہے ہیں ۔ دراصل یہ ویڈیو کرن جوہر کے ٹاک شو کافی ود کرن کا ہے ، جس میں کنگ خان عالیہ بھٹ کے ساتھ پہنچے تھے ۔


شو کے دوران کرن جوہر نے شاہ رخ خان سے سہانا کے فرسٹ کس کو لے کر سوال پوچھا ۔ کرن نے کہا کہ آپ کی بیٹی 16 سال کی ہو چکی ہے ، کیا آپ اس انسان کو مار ڈالیں جو آپ کی بیٹی کو کس کرے گا ۔ شاہ رخ خان نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اس انسان کے ہونٹ کاٹ دوں گا ۔ آپ کو بتادیں کہ یہ شاہ رخ خان کا تھروبیک ویڈیو ہے ، جو بہت تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by 𝗦𝗥𝗞𝗶𝗮𝗻 𝗔𝗠𝗔𝗡 (@srkian.aman)






حال ہی میں سہانا خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس میں وہ اپنے دو دوستوں کے ساتھ نظر آرہی ہیں ، لیکن اس تصویر میں سب سے زیادہ چرچا سہانا کے ساتھ نظر آرہے لڑکے کی ہوئی ۔ سہانا جس طرح سے اس مسٹری بوائے کے ساتھ پوز دے رہی ہیں ، ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ آخر یہ لڑکا کون ہے ۔ اس کے علاوہ تصویر میں سہانا کا انداز ان کے فینس کے درمیان کافی پسند کیا جارہا ہے ۔ اس تصویر میں سہانا بلیو کراپ ٹاپ اور بلیو پینٹ میں نظر آرہی ہیں ، جس میں ہمیشہ کی طرح وہ کافی ہاٹ لگ رہی ہیں ۔

خیال رہے کہ سہانا خان ان دنوں تعلیم کے سلسلے میں نیویارک میں ہیں اور اپنی سوشل میڈیا پوسٹ سے اپنے بارے میں فینس کو بتاتی رہتی ہیں ۔ سہانا خان کچھ وقت پہلے ہی اپنی تعلیم پوری کرنے کیلئے نیویارک واپس گئی ہیں ۔ شاہ رخ خان اور ابرام خان انہیں ایئرپورٹ پر چھوڑنے بھی پہنچے تھے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 16, 2021 08:50 PM IST