اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ‘‘شاہ رخ خان کا ہالی ووڈ میں کام کرنے کو لے کر بڑا بیان، ’’میری انگریزی اچھی نہیں ۔

    اداکار شاہ رخ خان

    اداکار شاہ رخ خان

    شاہ رخ خان ان دنوں اپنی فلم ‘زیرو‘ کی شوٹنگ کو لے کر خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں شاہ رخ خان اپنے ایک انٹرویو کو لےکر خبروں میں آگئے ہیں۔

    • Share this:
      شاہ رخ خان ان دنوں اپنی فلم ’زیرو‘ کی شوٹنگ کو لے کر خبروں میں ہیں۔ اور حال ہی دئے اپنے ایک اٹرویو کے سبب بھی وہ خبروں میں آگئے۔ اکنامکس ٹائمس کو دئے ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کو لے کر ایک بڑا بیان دیا ہے۔ شاہ رخ سے پوچھا گیا کہ کیا نصیر الدین، عرفان خان اور پرینکا چوپڑا کی طرح آپ کے پاس بھی ہالی ووڈ کے آفر ہیں۔ اس پر شاہ رخ نے کہا،’’ اگر انہیں مجھ سے کام کروانا ہے تو وہ میرے پاس آئیں، میں ان کے پاس نہیں جا سکتا‘‘۔

      شاہ رخ نے کہا ’’ میں ہر دن چاند کو دیکھتا ہوں لیکن اسے چھو نہیں سکتا۔ ہالی ووڈ میں کام کرنے کا کلچر اوم پوری نے شروع کیا تھا اور پرینکا چوپڑا بھی کر رہی ہے، عرفان خان بھی ہالی ووڈ میں کام کرتے ہیں۔ نواز الداین نے ایک فلم میں کام کیا۔ کچھ فلمیں امت جی بھی کر چکے ہیں۔ انوپم کھیر نے بھی بہت اچھا کام کیا ہے‘‘۔

      انہوں نے مزید کہا کہ ’’مجھے نہیں لگتا کہ میں ہالی ووڈ کے لئے فٹ ہوں۔ شاید میری انگریزی تھوڑی کمزور ہے(ہنستے ہوئے) میں صرف بالی ووڈ فلمیں کرنے کے بارے میں سوچتا ہوں۔ مجھے اچھا لگے گا اگر کسی دن ٹام کروز کہیں کہ مجھے ہندی فلم میں کام کرنا ہے۔ یہ بہت شاندار لمہا ہوگا۔ انشااللہ ایسا ایک دن ضرور ہوگا‘’۔

      علاوہ ازیں شاہ رخ نے بالی ووڈ کے بارے میں کہا، ’’ یہ ایک مدر غلبہ والی انڈسٹری ہے۔ آپ اسے اندیکھا نہیں کر سکتے۔ مجھے اچھا لگے گا کہ اگر یہ بدل جائے، مرد اور عورت اداکار کو ایک جیسی رقم ملنی چاہئے۔ مجھے نہیں پتہ کہ یہ اتنا مشکل کیوں ہے۔ سبھی کو اپنے کام کے لئے برابر کی فیس ملنے کا حق ہے‘‘۔
      First published: