ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے مذہب پر کہا- میں مسلمان، میری بیوی ہندو اور بچے ہندوستان

شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) نےکہا کہ ان کی بیوی ہندو ہیں، وہ مسلمان ہیں اور ان کے بچے ہندوستان ہیں۔ یہاں تک کہ ان کی بیٹی ایک بار ان سے اس بارے میں پوچھا بھی تھا۔ تب شاہ رخ خان نے جو جواب دیا، اس کا ویڈیو وائرل ہوا۔

  • Share this:
بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے مذہب پر کہا- میں مسلمان، میری بیوی ہندو اور بچے ہندوستان
بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے ایک بار پھر سے مذہب پرکھل کر اظہار خیال کیا ہے۔ اس بار انہوں نے اپنے بچوں کے مذہب کو لے کر اپنی رائے ظاہر کی ہے۔ شاہ رخ خان نے ایک ٹی وی ریئلٹی شو میں کہا، 'میری بیوی ہندو ہیں، میں مسلمان ہوں اور میرے بچے ہندوستان ہیں'۔ شاہ رخ خان کے بیان والا یہ ویڈیو سوشل میڈیا میں کافی سرخیاں بٹور رہا ہے۔


قابل ذکر ہےکہ شاہ رخ خان کئی مرتبہ مذہب اور ملک کے حالات سے متعلق بیان وغیرہ کو لےکر تنقید جھیل چکے ہیں۔ انہیں سوشل میڈیا میں پہلے ہی کافی ٹرول کیا جا چکا ہے۔ ٹرولنگ کو لےکر شاہ رخ خان عرصے تک یہ کہتے سنےگئے ہیں کہ وہ بھانڈ ہیں اور ان کا کام صرف ناچنا گانا ہے، لیکن اب انہوں نے نیا بیان جاری کیا ہے، جس کی سوشل میڈیا پر تعریف ہو رہی ہے۔




شاہ رخ خان نے کئی بارکہا کہ سوشل میڈیا میں ایک ایسا گینگ (گروپ) ہے، جو ان کی فلم آتے ہی اسے نہ دیکھنے کی مہم چلانے لگتا ہے، لیکن اب شاہ رخ خان دھیرے دھیرے اپنی شبیہ بدل رہے ہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں سے 'مائی نیم از خان' کے اداکار اس طرح سے نشانہ نہیں بنائے جا رہے ہیں، جیسے دو یا تین سال پہلے بنائے جارہے تھے۔

شاہ رخ خان اور گوری خان


حالانکہ گزشتہ ایک سال سے ان کی کوئی فلم بھی نہیں آئی ہے۔ لیکن بتایا جارہا ہےکہ وہ جلد ہی پھر سے بڑے پردے پر واپسی کی تیاری کریں گے۔ اسی بابت وہ پھر سے ٹی وی ریئلٹی شوز میں نظر آنےلگے ہیں۔ اسی درمیان 'ڈانس پلس 5' پر بات کرتے ہوئے انہوں نےکہا، 'ہم نے کبھی ہندو - مسلمان پر بات ہی نہیں کی۔ میری بیوی ہندو ہیں، میں مسلمان ہوں اور میرے جو بچے ہیں وہ ہندوستان ہیں۔ کئی بار جب وہ اسکول گئے تو اسکول میں  لکھنا پڑتا ہےکہ آپ کا کون سا مذہب ہے۔ میری بیٹی جب چھوٹی تھی تو اس نے ایک بار مجھ سے پوچھا بھی کہ پاپا ہم کس مذہب کے ہیں؟ تو میں نے اس کے فارم میں بھی انڈین لکھا۔ کوئی مذہب نہیں ہے اور ہونا بھی نہیں چاہئے'۔

شاہ رخ خان اور بیٹی سہانا خان۔


شاہ رخ خان کے اس بیان کے بعد لوگ کھل کر ان کی سراہنا کر رہے ہیں۔ قابل ذکر ہےکہ شاہ رخ خان کےگھر میں دونوں مذاہب کے تیوہار منائے جاتے ہیں۔ کیونکہ ان کی بیوی گوری خان ہندو مذہب کو مانتی ہیں اور شاہ رخ خان مسلمان مذہب کو۔ ایسے میں ان کے بچوں کے سامنے یہ چیلنج رہتا ہے کہ وہ کس مذہب پر عمل کریں، لیکن اب شاہ رخ خان نے بتا دیا ہےکہ ان کے بچوں کا کوئی مذہب نہیں ہے۔ وہ دونوں ہی مذاہب کے تیوہاروں کو مانتے ہیں۔
First published: Jan 26, 2020 09:22 PM IST