ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان نے شیئر کی اپنی تصویر، ارشد وارثی نےکہا- اسے دیکھ کر کوئی بھی آدمی ہم جنس پرست بن جائے

الی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) نے فلم انڈسٹری میں 28 سال مکمل کرنے پر ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ شاہ رخ خان نے اس ٹوئٹ میں اپنی ایک تصویر شیئر کرکے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

  • Share this:
شاہ رخ خان نے شیئر کی اپنی تصویر، ارشد وارثی نےکہا- اسے دیکھ کر کوئی بھی آدمی ہم جنس پرست بن جائے
شاہ رخ خان نے شیئر کی اپنی تصویر، ارشد وارثی نےکہا- اسے دیکھ کر کوئی بھی آدمی گے بن جائے

ممبئی: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) نے فلم انڈسٹری میں 28 سال مکمل کرنے پر ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ شاہ رخ خان نے اس ٹوئٹ میں اپنی ایک تصویر شیئر کرکے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کے اس پوسٹ پر مداحوں نے بہت سارے کمنٹس کئے ہیں۔ ان مداحوں میں اداکار ارشد وارثی بھی شامل ہوگئے۔ ارشد وارثی (Arshad Warsi) نے ایک لاجواب کمنٹ کے ساتھ شاہ رخ خان کی تصویر والی پوسٹ کو ٹوئٹر پر ری ٹوئٹ کیا ہے۔


ارشد وارثی نے ٹوئٹ میں لکھا، ’اس تصویر کو دیکھ کر کوئی بھی آدمی ہم جنس پرست بننے کو تیار ہوجائے، ارشد وارثی کے اس ٹوئٹ پر مداحوں نے کمنٹ کی جھڑی لگا دی۔ ایک صارف نے لکھا کہ ارشد وارثی آپ اپنی تصورات پر کنٹرول کیجئے۔ ایک دوسرے صارف نے ارشد وارثی کو ان کی اہلیہ کی یاد دلادی۔  وہیں دوسری طرف ایک خابص اور قابل تعریف بات ہےکہ شاہ رخ خان کی اس تصویر کو ان کی بیوی گوری خان نے کلک کی ہے اور بادشاہ نے انہیں اس کا کریڈٹ دیتے ہوئے شکریہ بھی کہا ہے۔




معلوم نہیں کب میرا جنون میرا مقصد بن گیا: شاہ رخ خان

شاہ رخ خان نے لکھا، ’پتہ نہیں کب میرا جنون میرا مقصد بن گیا اور پھر وہ میرے پیشے میں بدل گیا۔ اتنے سالوں سے مجھے آپ کی تفریح کرنے کے مواقع دیتے رہنے کے لئے آپ سب کا شکریہ’۔  شاہ رخ خان نے مزید لکھا، ’مجھے یقین ہے کہ میرا جنون مجھے ابھی کئی اور سالوں تک آپ سبھی کی خدمت کرتے ہوئے دیکھے گا۔ 28 سال... اور ابھی گنتی جاری ہے’۔

 شاہ رخ خان نے لکھا، ’پتہ نہیں کب میرا جنون میرا مقصد بن گیا اور پھر وہ میرے پیشے میں بدل گیا۔ اتنے سالوں سے مجھے آپ کی تفریح کرنے کے مواقع دیتے رہنے کے لئے آپ سب کا شکریہ’۔

شاہ رخ خان نے لکھا، ’پتہ نہیں کب میرا جنون میرا مقصد بن گیا اور پھر وہ میرے پیشے میں بدل گیا۔ اتنے سالوں سے مجھے آپ کی تفریح کرنے کے مواقع دیتے رہنے کے لئے آپ سب کا شکریہ’۔


فلم ’زیرو’ کے بعد اداکار نے نہیں کیا ہے کسی نئے پروجیکٹ کا اعلان

ورک فرنٹ کی بات کریں تو شاہ رخ خان آخری بار آنند ایل رائے کی فلم ’زیرو’ (Zero) میں دکھائی دیئے تھے۔ اس فلم میں انوشکا شرما (Anushka Sharma) اور کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) لیڈ رول میں تھیں۔ حالانکہ ان کی آنے والی فلم کو لے کر فلم انڈسٹری میں مسلسل قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، لیکن سپر اسٹار شاہ رخ خان نے خود ابھی تک اپنے کسی نئے پروجیکٹ کی اطلاع نہیں دی ہے۔ شاہ رخ خان نے ’سرکس’ اور ’فوجی’ جیسے شو سے چھوٹے پردے پر اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔ اس کے بعد سال 1992 میں شاہ رخ خان نے ’دیوانہ’ سے بالی ووڈ میں آغاز کیا، جس میں آنجہانی اداکار رشی کپور اور دویا بھارتی لیڈ رول میں تھے۔ اس کے بعد شاہ رخ خان نے مسلسل کئی ہٹ فلمیں دیں، جس سے وہ بالی ووڈ کے بادشاہ بن گئے۔
First published: Jun 29, 2020 06:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading