اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Aryan Khan Drugs case: آرین خان کی ضمانت کو سپریم کورٹ میں دیا جاسکتا ہے چیلنج، این سی بی بنا رہا ہے پلان

    Aryan Khan Drugs case: نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، این سی بی کے بڑے افسر اس وقت بامبے ہائی کورٹ کے حکم پر قانونی رائے لے رہے ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ جلد ہی اس کو لے کر سپریم کورٹ میں چیلنج دیا جاسکتا ہے۔ ہائی کورٹ کے ذریعہ طے شرائط کے مطابق، آرین خان (Aryan Khan) نے این ڈی پی ایس عدالت میں اپنا پاسپورٹ بھی جمع کیا تھا۔ ساتھ ہی انہیں خصوصی عدالت سے اجازت لئے بغیر ہندوستان چھوڑ کر جانے کی اجازت نہیں ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: ڈرگس معاملے میں شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان (Aryan Khan) کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) ان کی ضمانت کو سپریم کورٹ میں چیلنج دینے پر غور کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ 28 اکتوبر کو انہیں بامبے ہائی کورٹ نے ضمانت دی تھی۔ 23 سال کے آرین خان کو این سی بی نے تین اکتوبر کو گرفتار کیا تھا۔ ایک لاکھ روپئے کے مچلکے اور اتنی ہی رقم کی دو ضمانت پر رہائی کا حکم دیا گیا تھا۔

      نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، این سی بی کے بڑے افسر اس وقت بامبے ہائی کورٹ کے حکم پر قانونی رائے لے رہے ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ جلد ہی اس کو لے کر سپریم کورٹ میں چیلنج دیا جاسکتا ہے۔ ہائی کورٹ کے ذریعہ طے شرائط کے مطابق، آرین خان نے این ڈی پی ایس عدالت میں اپنا پاسپورٹ بھی جمع کیا تھا۔ ساتھ ہی انہیں خصوصی عدالت سے اجازت لئے بغیر ہندوستان چھوڑ کر جانے کی اجازت نہیں ہے۔

      ڈرگس معاملے میں شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، نارکوٹکس کنٹرول بیورو ان کی ضمانت کو سپریم کورٹ میں چیلنج دینے پر غور کر رہی ہے۔
      ڈرگس معاملے میں شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، نارکوٹکس کنٹرول بیورو ان کی ضمانت کو سپریم کورٹ میں چیلنج دینے پر غور کر رہی ہے۔

      این سی بی کے سامنے پیشی

      19 نومبر کو آرین خان این سی بی کے افسران کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ اس معاملے میں آرین خان کی یہ تیسری ہفتہ وار پیشی تھی۔ این سی بی دفتر میں پیش ہونے کے بعد آرین خان دہلی سے آئے۔ ایجنسی کی خصوصی جانچ ٹیم کے سامنے بھی پیش ہوئے تھے، جو اب اس معامللے کی جانچ کر رہا ہے۔ این سی بی کی خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی) نے ابھی تک 12 سے زیادہ لوگوں کے بیان درج کئے ہیں۔ این سی بی کے ڈپٹی جنرل ڈائریکٹر گیانیشور سنگھ نے بتایا کہ ٹیم جانچ کی رفتار اور سمت سے مطمئن ہے۔ گیانیشور سنگھ جانچ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ثنا خان- مفتی محمد انس کے نکاح کو ایک سال مکمل، خاص تصویر کے ساتھ لکھی دل کی بات

      نواب ملک کے الزام

      واضح رہے کہ مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک نے الزام لگایا ہے کہ این سی بی کے ممبئی علاقے کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو پھروتی کے لئے ’اغوا‘ کرنے کی سازش میں شامل تھے۔ نواب ملک نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں دعویٰ کیا کہ بی جے پی کے یوا مورچہ کے ممبئی کے سابق صدر موہت بھارتیہ اس سازش کے ’ماسٹرمائنڈ‘ تھے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: