اوڈیشہ کی ایک مقامی تنظیم نے اداکار شاہ رخ خان کو دھمکی دی ہے۔ کلنگ سینا نام کی اس تنظیم نے کہا کہ اگر وہ آئندہ ہفتے یہاں ہونے والے ورلڈ کپ میں آتے ہیں تو انہیں سیاہ پرچم دکھائے جائیں گے اوران پر سیاہی پھینکی جائےگی۔
کلنگ سینا کے سربراہ ہیمنت رتھ نے کہا کہ خان نے آج سے 17 سال قبل رلیز ہوئی فلم ’اشوکا‘ میں اوڈیشہ اور یہاں کے لوگوں کی توہین کی تھی۔ تنظیم نے اس سے متعلق ایک نومبر کو پولیس میں رپورٹ بھی درج کرائی ہے۔
سال 2001 میں رلیز ہوئی فلم ’اشوکا‘ کی اوڈیشہ میں اس وقت شدید مخالفت ہوئی تھی۔ صرف ایک ہفتے بعد ہی فلم کو سنیما ہال سے ہٹا لیا گیا تھا۔ آپ کو بتا دیں کہ وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک نے شاہ رخ خان کو یہاں آنے کے لئے مدعو کیا ہے۔ ہاکی ورلڈ کپ بھونیشور کے کلنگا اسٹیڈیم میں 28 نومبر سے 16 دسمبر تک چلےگا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔