ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کی بیوی گوری خان اور بیٹے نیویارک جانے پر ہورہے ہیں ٹرول ، جانئے کیا ہے وجہ

شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) کی بیوی گوری خان (Gauri Khan) اور بیٹے آرین خان (Aryan Khan) کو ایئرپورٹ پر دیکھا گیا ۔ دونوں نیویارک جانے کیلئے فلائٹ لینے کیلئے پہنچے تھے ۔

  • Share this:
شاہ رخ خان کی بیوی گوری خان اور بیٹے نیویارک جانے پر ہورہے ہیں ٹرول ، جانئے کیا ہے وجہ
(photo:viralbhayani /Instagram)

ممبئی : ملک ان دنوں بحران سے گزر رہا ہے ۔ کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ہر دن بڑھتی ہی جارہی ہے ۔ مہاراشٹر میں فلموں اور ٹی وی کی شوٹنگ بند کردی گئی ہے ۔ ایسے میں کئی سلیبریٹیز ممبئی ایئرپورٹ پر اسپاٹ کئے جارہے ہیں ۔ کئی اسٹارس اور ان کے کنبہ کے لوگ چھٹیاں منانے کیلئے نکل پڑے ہیں ۔ گزشتہ رات شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان بھی اپنے بیٹے آرین خان کے ساتھ ایئرپورٹ پر دیکھی گئیں ۔ یہ تصویر سامنے آتے ہی لوگ غصہ ہوگئے ۔


دراصل گوری خان اپنی بیٹی سہانا کے پاس نیویارک جانے کیلئے بیٹے آرین کے ساتھ نکلی تھیں ۔ ان کے ممبئی ایئرپورٹ پر اسپاٹ ہونے کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا میں آتے ہی لوگ بھڑک گئے اور طرح طرح کے کمنٹس کرنے لگے ۔ گوری نے پرنٹیڈ میکسی ڈریس اور بلیک بلیزر پہن رکھا تھا تو وہیں آرین بلیک ٹی شرٹ ، ڈینم جیکیٹ اور جینس میں نظر آئے ۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)






ایک یوزر نے کمنٹ کیا کہ ٹائٹینک میں بھی ایسا ہی ہوا تھا ۔ امیر لوگ پہلے ہی بھاگ جاتے ہیں ۔ ایک نے لکھا : بس سلیبریٹیز کا بھاگنا چالو ہے ۔ ایک نے غصہ میں کمنٹ کیا سب بھاگو ممبئی سے ۔ ایک نے لکھا : لوٹ کر ہی مت آنا ۔



بتادیں کہ گزشتہ کچھ دنوں میں ملک میں حالات بگڑتے ہوئے دیکھ کر کئی سلیبریٹیز الگ الگ ملکوں کیلئے روانہ ہورہے ہیں ۔ جن لوگوں کو عوام اپنا ہیرو مانتے ہیں انہیں ملک چھوڑ کر جاتے دیکھ کر غصہ آرہا ہے ۔ وہیں سونو سود جیسے بالی ووڈ اداکار کورونا کی زد میں آنے کے باوجود لوگوں کی مدد کرنے میں مصروف ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 23, 2021 06:13 PM IST