உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابرام بڑے بھائی آرین خان کی گود میں آئے نظر، ماں گوری خان نے شیئر کی تصویر

    گوری خان نے اپنے دونوں بیٹوں آریان خان اور ابراہیم کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی تھی۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا ، 'بوائز نائٹ آؤٹ۔

    گوری خان نے اپنے دونوں بیٹوں آریان خان اور ابراہیم کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی تھی۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا ، 'بوائز نائٹ آؤٹ۔

    گوری خان نے اپنے دونوں بیٹوں آریان خان اور ابراہیم کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی تھی۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا ، 'بوائز نائٹ آؤٹ۔

    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان  (ShahRukh Khan)کی اہلیہ گوری خان (Gauri Khan)  سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ گوری اکثر ہی اپنے بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ دراصل حال ہی میں  گوری خان نے اپنے دونوں بیٹوں آرین خان  (Aryan Khan) اور ابرام (Abram)  کی تصویر شیئر کی تھی۔ گوری کی یہ پوسٹ انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ اس سے پہلے گوری خان  اپنی بیٹی سہانا خان کی تصویر شیئر کرکے سرخیوں میں آئی تھیں۔

      گوری خان نے اپنے دونوں بیٹوں آریان خان اور ابراہیم کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی تھی۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا ، 'بوائز نائٹ آؤٹ۔' تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ چھوٹے ابرام اپنے بڑے بھائی آرین کی گود میں بیٹھ کر ویڈیو گیم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ اس تصویر میں دونوں کی ٹیوننگ بہت خوبصورت لگ رہی ہے۔ گوری اور شاہ رخ کے مداح اس پوسٹ کو مسلسل پسند اور کمنیٹس کر رہے ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Gauri Khan (@gaurikhan)





      بتادیں کہ آرین خان نے لندن کے سیون اوکس اسکول (Sevenoaks School)  میں تعلیم حاصل کی ، بعد میں وہ لاس اینجلس میں یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا (University of Southern California)  گئے۔ حالانکہ وہ آگے مستقبل میں کیا کرنا چاہتے ہیں  اس کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہے، واضح ہو کہ آرین خان نے فلم 'دی لائن کنگ' کے ہندی ریمیک کے لیے 'سمبا' کے کردار کو اپنی  آواز دی تھی۔
      بات کریں گوری اور شاہ رخ خان (ShahRukh Khan) کی تو سہانا خان (Suhana Khan) اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ وہ ہمیشہ نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہے۔ اس کے علاوہ وہ اپنے اسٹائل اور ڈریسنگ کے حوالے سے بھی چرچا میں بنی رہتی ہیں۔ ان ہر ایک تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو جاتی ہے۔ بالی ووڈ میں ڈیبیو کیے بغیر ان کی بہت بڑی فین فالونگ ہے۔ شاہ رخ خان پہلے ہی اشارہ دے چکے ہیں کہ سہانا خان بطور اداکارہ بالی ووڈ میں کیریئر بنائیں گی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: