உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مشہور اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ پھر سےکام کریں گے شاہ رخ خان

    امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان : فائل تصویر

    امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان : فائل تصویر

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      مشہور اداکار امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان ایک بار پھر پردہ پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ امیتابھ اور شاہ رخ نے کبھی خوشی کبھی غم ،محبتیں،کبھی الوادع نہ کہنا اور بھوت ناتھ جیسی فلموں میں ساتھ کام کیا ہے۔اب یہ جوڑی بڑے پردے پرایک بار پھر نظر آنے کی تیاری میں ہیں۔

      فلم ساز سجوئے گھوش تھریلر فلم بدلا بنا رہے ہں۔اس فلم میں امیتابھ کے علاوہ تاپسی پنو بھی اہم کردار میں ہوں گی۔ ایسی خبریں تھیں کہ شاہ رخ اس فلم میں ایک کیمیو میں نظر آئیں گے،لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ اس فلم میں باقائدہ مکمل کردار میں ہوں گے۔

      اس فلم میں شاہ رخ تاپسی پنو کے شوہر کا کردار ادا کریں گے۔بدل ایک مرڈر مسٹری ہوگی۔اس میں امیتابھ ایک پولیس افسر ہوں گے تو تاپسی ایک ورکنگ ویمن کا کردار ادا کریں گے۔یہ ہسپانوی فلم ’کنٹراٹیمپو‘کا باضابطہ ہندی ورژن ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ شاہ رخ فلم زیرو کی ریلیز کے بعد بدلا کی شوٹنگ شروع کریں گے۔
      First published: