உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو کل این سی بی سے مل سکتی ہے راحت، اسمگلروں کے خلاف جاری رہے گی مہم

    شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو کل این سی بی سے مل سکتی ہے راحت

    شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو کل این سی بی سے مل سکتی ہے راحت

    Aryan Khan Drugs Case: Aryan Khan Drugs Case: جانچ ایجنسی نے آرین خان کے خلاف سبھی جانکاریاں حاصل کرلی ہیں۔ ایسے میں کہا جا رہا ہے کہ این سی بی آرین خان کو راحت دے سکتی ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: نارکوٹکس کنٹرول بیورو (Narcotics Control Bureau) نے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) کے بیٹے آرین خان (Aryan Khan) کو ڈرگس معاملے میں جمعرات کو راحت مل سکتی ہے۔ جانچ ایجنسی نے آرین خان کے خلاف سبھی جانکاریاں حاصؒ کرلی ہیں۔ ایسے میں کہا جا رہا ہے کہ این سی بی (NCB) آرین خان کو راحت دے سکتی ہے۔ حالانکہ ہائی پروفائل خریداروں کو ڈرگس بیچنے والے اسمگلروں کے خلاف این سی بی کی کارروائی جاری رہے گی۔

      این سی بی ذرائع نے نیوز 18 کو بتایا کہ پہلا ثبوت یہ ہے کہ آرین خان نے یہ اعتراف کیا اور بیان دیا ہے کہ اس نے ڈرگس لی تھی۔ حالانکہ ایک افسر نے واضح کیا کہ آرین خان کو یورین ٹسٹ یا کوئی دیگر ٹسٹ نہیں کیا گیا، جس سے پتہ چل سکے کہ اس دن اداکار کے بیٹے نے ڈرگس لیا تھا یا نہیں۔ جانچ ایجنسی نے آرین خان کو کروز سے حراست میں لیا تھا۔

      آرین خان کے خلاف ڈرگس معاملے میں اہم طور پر دو ثبوتوں کی بنیاد ہے۔ این سی بی افسران کا دعویٰ ہے کہ ملزمین کو ثابت کرنے کے لئے وہ مناسب ہوں گے۔ حالانکہ رسمی طور پر آرین خان کا ایک ابتدائی میڈیکل چیک اپ کیا گیا ہے۔ حالانکہ این سی بی کو دیئے گئے آرین خان کے بیان کی صداقت عدالت میں ابھی ثابت ہونی ہے۔

      افسران نے دعویٰ کیا کہ آرین خان کے خلاف دوسرا ثبوت ان کا چیٹ ہے۔ افسران کا دعویٰ ہے کہ آرین خان کا منصوبہ پہلے سے ہی ڈرگس لینے کا تھا اور انہیں پارٹی میں مدعو بھی کیا گیا تھا۔ آرین خان کے دوستوں نے انہیں ڈرگس پلان کے بارے میں بتایا تھا۔ افسران نے دعویٰ کیا کہ پہلا ثبوت بھی اس پہلو کو مضبوط کرتا ہے کہ آرین خان نے ڈرگس لیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آرین خان کے پہلے کے چیٹ سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ انہوں نے پہلے بھی ڈرگس کا استعمال کیا تھا۔ حالانکہ این سی بی کو چیٹ سے حاصل کی گئی جانکاری کو ثابت کرنے کے لئے ثبوت اور بیانات کی ضرورت ہوگی۔

      کروز پر آرین خان کے ہونے کی امید نہیں تھی: این سی بی

      این سی بی افسران نے دعویٰ کیا کہ انہیں کروز پر شاہ رخ خان کے بیٹے کے ہونے کی امید نہیں تھی، کیونکہ انہیں صرف ایک ریو پارٹی کی جانکاری ملی تھی۔ این سی بی کے ایک سینئر افسر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا، ’جب ہم کروز پر پہنچے تو ہماری ٹیم کو پتہ نہیں تھا کہ آرین خان بھی وہاں ہیں۔ ہمیں تب پتہ چلا کہ جب ہم ایک کیبن روم میں داخل ہوئے جہاں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھا۔ اس کے ایک دوست کے پاس سے ہشیش برآمد کی گئی، جو کہ آرین خان کے ساتھ کیبن روم میں موجود تھا۔ ان کا منصوبہ ڈرگس لینے کا تھا‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: