اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کپل شرما کے شو پر ’پٹھان‘ کی تشہیر نہیں کریں گے شاہ رخ، فین سے کہا-سیدھا مووی ہال میں ملتے ہیں

    کپل شرما کے شو پر ’پٹھان‘ کی تشہیر نہیں کریں گے شاہ رخ، فین سے کہا-سیدھا مووی ہال میں ملتے ہیں

    کپل شرما کے شو پر ’پٹھان‘ کی تشہیر نہیں کریں گے شاہ رخ، فین سے کہا-سیدھا مووی ہال میں ملتے ہیں

    فلم کی ریلیز سے چار دن پہلے شاہ رخ خان نے فینس کے لیے ایک مرتبہ پھر آسک ایس آر کے سیشن رکھا۔ اس سیشن میں کنگ خان فینس کے سوالوں کا ایک مرتبہ پھر مزیدار انجداز میں جواب دیتے نظر آئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      فینس کا انتظار جلد ختم ہونے والا ہے۔ فلم پٹھان سےشاہ رخ خان چار سال بعد دھماکہ دار واپسی کرنے جارہے ہیں۔ حال ہی میں اس فلم کا ٹریلر ریلیز کیا گیا تھا، جس میں کنگ کا ایکشن دیکھ کر شائقین کی بے تابی کافی بڑھ گئی ہے۔ اس درمیان فلم کی ریلیز سے چار دن پہلے شاہ رخ خان نے فینس کے لیے ایک مرتبہ پھر آسک ایس آر کے سیشن رکھا۔ اس سیشن میں کنگ خان فینس کے سوالوں کا ایک مرتبہ پھر مزیدار انجداز میں جواب دیتے نظر آئے۔


      اس سیشن کی اطلاع دیتے ہوئے شاہ رخ خان نے ٹوئٹ کیا، ’15 منٹ #ASKSRK صرف آپ کے پیار کے لیے شکریہ اور ہفتہ کو تھوڑی مستی کرنے کے لیے۔۔۔ شاہ رخ خان کے اس ٹوئٹ کے بعد فینس نے سوالوں کی بوچھار کردی۔ ان میں سے کچھ یوزرس کو شاہ رخ نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا۔ ایک فین نے شاہ رخ سے پوچھا، سر کپل شرما کے شو پر نہیں آرہے ہیں کیا؟ اس پر جواب دیتے ہوئے شاہ رخ نے کہا، ’بھائی سیدھا مووی ہال میں آوں گا۔۔۔ وہیں ملتے ہیں۔‘


      دوسرے یوزر نے لکھا، ’ابرام کو فلم کا ٹریلر کیسا لگا؟ اس کا جواب دیتے ہوئے کنگ خان نے لکھا، ‘اس نے ٹریلر دیکھا اور اسے جیٹ پیک سیکوئنس کافی اچھا لگا۔‘ اب وہ اسے لینا چاہتا ہے۔‘


      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      ایک دیگر یوزر نے پوچھا کہ پٹھان کسے کس کرے گا؟ اس پر شاہ رخ نے لکھا، پٹھان کس نہیں کک کرنے آیا ہے۔‘
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: