بالی ووڈ ایکٹر کارتک آرین ان دنوں اپنی آنے والی فلم شہزادہ کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ وہ ہر طریقے سے اس فلم کو سوپر ہٹ کرنے کا فارمولہ تلاش کررہے ہیں۔ اس فلم میں ان کے ستھ کریتی سینن بھی ہیں اور کارتک و کریتی ایک ساتھ پہلے بھی کئی فلموں میں دھمال مچا چکے ہیں۔ اسی درمیان گزشتہ دنوں کارتیک آرین کی آنے والی فلم شہزادہ کا گانا کیریکٹر ڈھیلا 2.0 ریلیز کیا گیا تھا۔ یہ گانا فینس کو خوب پسند آیا ہے اور اس نے ریکارڈ قائم کیا ہے۔
حال ہی میں شہزادہ کا تازہ ترین گانا 'کریکٹر ڈھیلا 2.0' ریلیز ہوا ہے۔ 'کریکٹر ڈھیلا 2.0' نے یوٹیوب پر دھوم مچا دی ہے۔ کارتک آرین کے اس گانے نے یوٹیوب پر ریکارڈ توڑ ویوز حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ بتادیں کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کارتک آرین نے اس گانے کے حوالے سے ریکارڈ بریکنگ ویوز کی معلومات دی ہیں۔
کارتک آرین نے بتایا کہ کیریکٹر ڈھیلا 2.0 نے یوٹیوب پر پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ورلڈ وائڈ 50 ملین وویوز حاصل کیے ہیں، جو کہ کسی بھی بالی ووڈ فلم کے گانے کے لیے ایک بڑا ریکارڈ ہے۔ ریکارڈ توڑ وویوز کے بعد شہزادہ کا یہ نیا گانا یوٹیوب پر نمبر ون پر ٹرینڈ کررہا ہے۔ بتادیں کہ گزشتہ 9 فروری کو شہزادہ کا کیریکٹر ڈھیلا 2.0 سانگ کو ریلیز کیا گیا تھا۔ اس گانے کے ذریعے کارتک آرین نے سلمان خان کو ٹریبیوٹ کیا تھا۔
کارتک آرین نے گزشتہ سال بھول بھولیا 2 جیسی زبردست فلم دی ہے۔ یہ فلم تھیٹروں میں بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔ سال 2022 میں، بھول بھولیا 2 ہندی سنیما میں مسلسل فلاپ فلموں کے لیے تنکے کا سہارا بنی تھی۔ اب رائزنگ اسٹار کارتک آریان اپنی اگلی فلم شہزادہ کے ساتھ تیار ہیں، جو 17 فروری یعنی اس ہفتے سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔