உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شردھا کپور میری گولڈن گرل ہے، وقت پر اپنے لائف پارٹنر کا فیصلہ وہ خود کرے گی: شکتی کپور

    بیشتر والد چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹی جلد ہی گھر بسا لیں، لیکن بالی ووڈ کے عظٰم اداکار شکتی کپور (Shakti Kapoor)کی ایسی نہیں ہے۔ اداکار نے اس بات سے انکار کیا کہ ان کی بیٹی شردھا کپور (Shraddha Kapoor) اس سال شادی کرنے جا رہی ہیں۔

    • Share this:
      ممبئی: بیشتر والد چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹی جلد ہی گھر بسا لیں، لیکن بالی ووڈ کے عظیم اداکار شکتی کپور (Shakti Kapoor)کی ایسی سوچ نہیں ہے۔ بالی ووڈ کے اس عظیم اداکار نے اس بات سے انکار کیا کہ ان کی بیٹی شردھا کپور (Shraddha Kapoor) اس سال شادی کرنے جا رہی ہیں۔ میڈیا میں ایسی افواہیں چل رہی ہیں کہ شردھا کپور جلد ہی فوٹو گرافر روہن شریشٹھ سے شادی کرنے جا رہی ہیں، لیکن انہوں نے اس بات سے واضح طور پر انکار کردیا۔

      شکتی کپور نے کہا کہ ’روہن شریشٹھ ایک فیملی فرینڈ ہے، میں اس کے والد کو سالوں سے جانتا ہوں۔ روہن اکثر گھر پرآتا ہے، لیکن اس نے کبھی شردھا کپور سے شادی کے لئے کوئی بات نہیں کی ہے۔ اس کے علاوہ، آج کل کے بچے خود ہی ان چیزوں کو طے کرنے لگے ہیں۔ اگر شردھا کپور یا سدھانت کپور مجھے سے کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنی لائف پارٹنر کا انتخاب کرلیا ہے تو میں فوراً قبول کرلوں گا۔ میں کیوں انکار کروں گا؟ لیکن اس وقت دونوں کی توجہ اپنے کیریئر پر ہے۔ شادی بہت ہی اہم فیصلہ ہے اور لوگ اب جس طرح سے بریک اپ کر رہے ہیں، اس سے میں کبھی کبھی پریشان ہوجاتا ہوں۔ اس طرح کا بڑا فیصلہ کرنے سے پہلے انسان کو اطمینان اور پُرامید ہونا چاہئے‘۔

      میڈیا میں ایسی افواہیں چل رہی ہیں کہ شردھا کپور جلد ہی فوٹو گرافر روہن شریشٹھ سے شادی کرنے جا رہی ہیں، لیکن ان کے والد شکتی کپور نے اس بات سے واضح طور پر انکار کردیا۔
      میڈیا میں ایسی افواہیں چل رہی ہیں کہ شردھا کپور جلد ہی فوٹو گرافر روہن شریشٹھ سے شادی کرنے جا رہی ہیں، لیکن ان کے والد شکتی کپور نے اس بات سے واضح طور پر انکار کردیا۔

      اپنے بچوں کے کیریئر کے بارے میں شکتی کپور نے کہا، ’میں نے شردھا کپور یا سدھانت (بیٹے) کو ان کے خوابوں کا پیچھا کرنے سے کبھی نہیں روکا۔ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا میں نے شردھا کپور کو اداکاری میں کیریئر بنانے سے روکا ہے، لیکن سچ یہ نہیں ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ چمکے اور اچھا کرے۔ وہ بہت ہی محنتی اور باصلاحیت لڑکی ہے۔ وہ میری گولڈن گرل ہے۔ اس نے اپنے دم پر بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ سدھانت کپور کی فلم ‘چہرے‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے اور نقادوں نے فلم کی زبردست تعریف کی ہے۔ میں اپنے دونوں بچوں سے بہت خوش ہوں، جو اپنے کیریئر میں اچھا کر رہے ہیں، مجھے ان پر فخر ہے‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: