உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Shamita Shettyنے راکیش باپٹ کے ساتھ کیا بریک اپ کا اعلان، زیادہ دن تک نہیں چلا یہ رشتہ

    شمیتا شیٹی اور راکیش باپٹ کے درمیان ہوگیا ہے بریک اپ۔

    شمیتا شیٹی اور راکیش باپٹ کے درمیان ہوگیا ہے بریک اپ۔

    Shamita Shetty-Raqesh Bapat Breakup: شمیتا شیٹی اور راکیش باپٹ کی محبت کی کہانی 'بگ باس او ٹی ٹی' سے شروع ہوئی تھی جو گزشتہ سال اگست میں شروع ہوا تھا۔ اس کے بعد دونوں کچھ عرصے کے لیے 'بگ باس 15' میں بھی ایک ساتھ نظر آئے۔

    • Share this:
      Shamita Shetty-Raqesh Bapat Breakup: بالی ووڈ اداکارہ شمیتا شیٹی اور ان کے بوائے فرینڈ راکیش باپٹ نے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کرکے شمیتا نے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ ان دونوں کا بریک اپ ہوگیا ہے۔ شمیتا کا یہ اعلان یقینی طور پر ان کے اور راکیش باپت کے مداحوں کے دلوں کو توڑنے والا ہے۔

      کچھ دن پہلے یہ خبر بھی آئی تھی کہ شمیتا اور راکیش کے درمیان کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے اور دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی ہے، حالانکہ اس وقت اداکارہ نے ان خبروں کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ دونوں اب بھی ساتھ ہیں، تاہم اب اداکارہ نے خود اس بات کا اعلان کر دیا ہے کہ راکیش باپٹ اور ان کا بریک اپ ہو گیا ہے۔

      اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے شمیتا شیٹی نے لکھا، ’’میرے خیال میں اس کی وضاحت ضروری ہے۔ راکیش اور میں اب ساتھ نہیں ہیں لیکن یہ خوبصورت میوزک ویڈیو ان تمام مداحوں کے لیے ہے جنہوں نے ہمیں بہت پیار اور تعاون دیا۔ ہمیشہ اسی طرح ہم پر اپنی محبتوں کی بارش کرتے رہیں۔ آپ سب کے لیے پیار اور شکریہ۔‘



      راکیش باپٹ نے بھی لکھا پوسٹ۔۔۔
      راکیش باپٹ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ بھی لکھی ہے جس میں شمیتا کے ساتھ بریک اپ کا اعلان کیا ہے۔ راکیش نے لکھا، 'میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ شمیتا اور میں اب ساتھ نہیں ہیں۔ تقدیر نے ہمیں بہت مشکل حالات میں متعارف کرایا۔ ہمارا اتنا ساتھ دینے اور اتنی محبت دینے کے لیے شارا فیملی کا بہت شکریہ۔ میں جانتا ہوں کہ یہ سن کر آپ کا دل ٹوٹ جائے گا، لیکن مجھے امید ہے کہ آپ لوگ ہم دونوں پر الگ الگ محبت کی بارش کرتے رہیں گے۔ آپ کے تعاون کی ہمیشہ ضرورت رہے گی۔ یہ گانا آپ سب کے لیے وقف ہے۔‘



      یہ بھی پڑھیں:

      جب Kareena اورکرشمہ کپورKarisma Kapoor نے میچنگ ہینڈبیگ کے لئے خرچ کردی تھی اتنی بڑی رقم

      یہ بھی پڑھیں:
      Disha Pataniاس بالی ووڈ ایکٹر کو مانتی تھیں اپنا کرش،شیئر کیا مزیدار قصہ

      آپ کو بتادیں کہ شمیتا شیٹی اور راکیش باپٹ کی محبت کی کہانی 'بگ باس او ٹی ٹی' سے شروع ہوئی تھی جو گزشتہ سال اگست میں شروع ہوا تھا۔ اس کے بعد دونوں کچھ عرصے کے لیے 'بگ باس 15' میں بھی ایک ساتھ نظر آئے۔ دونوں کو باہر آنے کے بعد بھی کئی بار ایک ساتھ دیکھا گیا، حالانکہ گزشتہ کچھ دنوں سے دونوں کو ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا تھا، اس لیے لوگوں کو شک تھا کہ جوڑے کے درمیان کچھ ٹھیک نہیں چل رہا، اور آخر کار اب شمیتا نے بتا دیا ہے کہ دونوں کا بریک اپ ہو گیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: