اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سنجیدہ شیخ کے سابق شوہر عامر علی کو ڈیٹ کر رہی ہیں شلپا شیٹی کی بہن شمیتا، کس والی تصویر وائرل

    دراصل، شمیتا-عامر کو لے کر یہ قیاس آرائیاں اس وقت سے کی جا رہی ہیں جب سے دونوں سمیتا بنگارگی اور آشیش چودھری کی سالگرہ کی پارٹی میں ایک ساتھ شریک ہوئے تھے۔

    دراصل، شمیتا-عامر کو لے کر یہ قیاس آرائیاں اس وقت سے کی جا رہی ہیں جب سے دونوں سمیتا بنگارگی اور آشیش چودھری کی سالگرہ کی پارٹی میں ایک ساتھ شریک ہوئے تھے۔

    دراصل، شمیتا-عامر کو لے کر یہ قیاس آرائیاں اس وقت سے کی جا رہی ہیں جب سے دونوں سمیتا بنگارگی اور آشیش چودھری کی سالگرہ کی پارٹی میں ایک ساتھ شریک ہوئے تھے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Delhi
    • Share this:
      شمیتا شیٹی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ اداکار عامر علی کے بہت قریب نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں عامر ان کے گال پر بوسہ لیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو لے کر نیٹیزنز قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ شمیتا عامر کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔

      بتا دیں کہ اس سے پہلے شمیتا کا نام اداکار راکیش باپت کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔ دونوں کی ملاقات ریئلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی میں ہوئی تھی۔ اس شو کے بعد دونوں کو سلمان خان کے شو بگ باس میں بھی ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ جب دونوں شو میں تھے، تو ان کے مداحوں نے انہیں پیار سے 'شارا' کہا کیونکہ نیٹیز ان کی کیمسٹری کو پسند کرتے تھے۔ تاہم گھر سے باہر آتے ہی ان کا رشتہ ٹوٹ گیا۔ اب راکیش سے علیحدگی کے بعد شمیتا کا نام عامر علی کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔



      دراصل، شمیتا-عامر کو لے کر یہ قیاس آرائیاں اس وقت سے کی جا رہی ہیں جب سے دونوں سمیتا بنگارگی اور آشیش چودھری کی سالگرہ کی پارٹی میں ایک ساتھ شریک ہوئے تھے۔ اس پارٹی کا اہتمام گزشتہ جمعہ کو ممبئی میں کیا گیا تھا۔ شمیتا کو پارٹی میں عامر کے بہت قریب دیکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ دونوں کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی، جس میں عامر شمیتا کو ان کی گاڑی تک  لے جاتے اور گڈ بائے کہتے ہوئے ان کے گال پر کس کرتے ہوئے  نظر آئے۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد ہی ان کے رشتے  کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئیں۔

      اداکارہ الیانا ڈی کروز کی اسپتال سے تصویر، چڑھا 3 بیگ IV fluid، دیکھ کر مداحوں کو ہوئی فکر



       

      پاکستانی کرکٹر شعیب اختر کرنا چاہتے تھے اس بالی ووڈ اداکارہ کو اغوا! جانئے کیوں

      اس کے علاوہ ای ٹائمز کی ایک رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ شمیتا اور عامر ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے ہیں۔ ذرائع نے کہا، "وہ ایک دوسرے کو کچھ سالوں سے جانتے ہیں۔ یہ دونوں کافی عرصے سے رابطے میں ہیں۔ اب دونوں کے درمیان دوستی سے بڑھ کر کچھ ہے اس لیے وقت آنے پر ہی اس کی تصدیق ہو سکتی ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: