ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی نہیں قتل ہے، داؤد گینگ سے تعلق: سوشل میڈیا پر ویڈیو میں دعویٰ

مشہور اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کرنے کے بعد تقریباً ایک ماہ کے دوران کوئی نہ کوئی نئی بات اور نئی قیاس آرائیاں سامنے آتی رہی ہیں اور اس کی خودکشی مسلسل زیر بحث رہی ہے، جس کے باعث یہ معاملہ ہر روز سرخیوں میں رہا ہے۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی نہیں قتل ہے، داؤد گینگ سے تعلق: سوشل میڈیا پر ویڈیو میں دعویٰ
رپورٹ کے مطابق رسی کا نشانہ ٹڈی سے 8 سینٹی میٹر نیچے تھا ۔ گلے کے دائیں جانب نشان کی موٹائی ایک سینٹی میٹر تھی ۔ گلے کی بائیں جانب نشان کی موٹائی 3.5 سینٹی میٹر تھی ۔ تصویر : سشانت سنگھ انسٹاگرام ۔

ممبئی: فلم اسٹار سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی نہیں کی بلکہ اس کا قتل کیا گیا ہے اور اس قتل کا تعلق داؤد گینگ سے ہے، اس طرح کا سنسنی خیز دعویٰ کرنے والی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ چودہ ( 14) جون 2020 کو مشہور اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کرنے کے بعد تقریباً ایک ماہ کے دوران کوئی نہ کوئی نئی بات اور نئی قیاس آرائیاں سامنے آتی رہی ہیں اور اس کی خودکشی مسلسل زیر بحث رہی ہے، جس کے باعث یہ معاملہ ہر روز سرخیوں میں رہا ہے۔



اطلاع کے مطابق اب ایک بات سوشل میڈیا میں وائرل ہوئی ایک ویڈیو سامنے آنےکے بعد یہ معاملہ کیا رخ اختیار کرتا ہے، اس پر سب کی نگاہیں مرکوز ہیں۔ واضح رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کو لیکر پولیس اب تک اس معاملے میں 30 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی ہے اور اب بھی ان سے تفتیش جاری ہے۔ اب پولیس پیشہ ورانہ زاویہ سے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔


سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ایک شخص کی ویڈیو کہا جارہا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی نہیں کی تھی، اسے ہلاک کردیا گیا تھا اور داود ابراہیم اس میں شامل تھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ایک شخص کی ویڈیو کہا جارہا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی نہیں کی تھی، اسے ہلاک کردیا گیا تھا اور داود ابراہیم اس میں شامل تھے۔


سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ایک شخص کی ویڈیو کہا جارہا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی نہیں کی تھی، اسے ہلاک کردیا گیا تھا اور داود ابراہیم اس میں شامل تھے۔ ویڈیو میں شامل شخص کا نام این کے سوڈ ہے۔ اور وہ ہندوستانی خفیہ ایجنسی را کا سابقہ ملازم ہونے کا دعوی کر رہا ہے۔ مشہور اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون 2020 کو خودکشی کی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ وہ افسردہ تھا۔ اس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی، نیز اس کے جسم میں کوئی مشکوک کیمیکل یا زہر نہیں ملا تھا۔ اب پولیس اس پورے معاملے کی پیشہ ورانہ زاویے سے تحقیقات کر رہی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 11, 2020 06:03 PM IST