ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس: ریا چکرورتی سے ای ڈی نے کی پوچھ۔گچھ، معاملے میں ہر روز نئے انکشاف

سشنات سنگھ راجپوت 14 جون کو اپنے ممبئی میں واقع اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔ جس کے بعد سے ممبئی پولیس اس پورے معاملہ کی جانچ میں مصروف ہے۔ تاہم اب سشانت کے کیس کو سی بی آئی کے سپرد کردیا گیا ہ ۔ سی بی آئی نے ریا چکرورتی سمیت چھ لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس:  ریا چکرورتی سے ای ڈی نے کی پوچھ۔گچھ، معاملے میں ہر روز نئے انکشاف
بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت

ممبئی کے باندرہ علاقہ میں اپنے گھر میں خودکشی کر نے والے فلم اداکار سشانت سنگھ کے معاملہ میں ممبئی پولیس کے ساتھ بہار پولیس بھی اب دستبردار ہوگئی ہے جس کی وجہ سے دونوں صوبوں کی پولیس کی چپقلش کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ مرکزی تفتیشی بیورو سی بی آئی نے باقاعدہ طور پر فلم اداکار سشانت سنگھ کی پر اسرار خودکشی کی تفتیش شروع کردی ہے اور اس نے بہار پولیس کی ہی ایف آئی آر کو دوبارہ سے درج کیا ہے۔ سی بی آئی نے سشانت سنگھ  خودکشی معاملہ میں فلم اداکارہ ریا چکرورتی,سدھارتھ سمیت دیگر 6 ملزمین کو نامزد کیا ہے۔ بہار کے راجیو نگر پولیس اسٹیشن میں سشانت سنگھ کے والد کے کے سنگھ نے ریا چکر ورتی و دیگر کے خلاف کیس درج کروایا تھا سی بی آئی اب یہ معلوم کر ے گی کہ سشانت سنگھ کو کس نے خودکشی کیلئے مجبور کیا ہے اور اس کی پراسرار موت کی کیا وجہ رہی ہے۔ کئی اہم پہلوؤں پر سی بی آئی اس معاملہ میں غور و خوص بھی کر رہی ہے۔


واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سشنات سنگھ راجپوت 14 جون کو اپنے ممبئی میں واقع اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے ۔ اداکار نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی تھی ، جس کے بعد سے ممبئی پولیس اس پورے معاملہ کی جانچ میں مصروف ہے۔ تاہم اب سشانت کے کیس کو سی بی آئی کے سپرد کردیا گیا ہ ۔ سی بی آئی نے ریا چکرورتی سمیت چھ لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے اور اس کے بعد سے ہی اس کیس میں ہر روز نئے نئے انکشافات ہورہے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی کے معاملہ کی کلیدی ملزمہ ریا چکورتی جمعہ کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش ہوئیں ۔ ای ڈی نے منی لانڈرنگ معاملہ میں پوچھ گچھ کے لئے آج ریا چکرورتی کو بلایا تھا۔ اداکارہ  ریا چکرورتی سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ ریا چکرورتی کے ساتھ ان کے بھائی اور والد بھی ای ڈی کے دفتر میں موجود تھے۔


ریا چکرورتی نے اس معاملہ میں سپریم کورٹ میں سماعت تک ای ڈی سے ان کے خلاف سماعت کو ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی ، لیکن تفتیشی ایجنسی نے ان کی اپیل مسترد کردی۔  ریا کے وکیل ستیش منیشندے نے بتایا تھا کہ ان کی موکل نے ای ڈی سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔ مرکزی ایجنسی سشانت کے اہل خانہ کی جانب سے کی گئی شکایت پر ریا چکرورتی اور اس کے اہل خانہ کے اراکین کے خلاف منی لانڈرنگ معاملہ میں جانچ کر رہی ہے۔

ای ڈی نے اس سے قبل چار اگست کو ریا کے چارٹرڈ اکاونٹنٹ رتیش شاہ سے پوچھ گچھ کی تھی ۔ تفتیشی ایجنسی نے 3 اگست کو چارٹرڈ اکاونٹنٹ سندیپ سری دھر سے جواب طلب کیا تھا ۔

وہیں سشانت سنگھ راجپوت موت کے معاملہ میں مسلسل ہورہے نئے انکشافات کے درمیان اب بہار پولیس نے سپریم کورٹ میں کیس سی بی آئی کو منتقل کئے جانے کی وجوہات پر حلف نامہ داخل کیا ہے ، جس میں کئی اہم باتیں سامنے رکھی گئی ہیں ۔ عدالت میں داخل اپنے حلف نامہ میں بہار پولیس نے اداکارہ ریا چکرورتی اور ان کے کنبہ کے اراکین کے سشانت سنگھ راجپوت کے رابطے میں آنے کا صرف واحد مقصد بتایا ہے اور وہ سشانت کے پیسوں کو ہڑپنا ہے ۔ بہار پولیس نے اس میں یہ بھی کہا ہے کہ انہوں نے سشانت کی ذہنی بیماری کی جھوٹی تصویر تیار کی تھی ۔ سینئر پولیس افسر اوپیندر شرما کے ذریعہ سپریم کورٹ میں دائر حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ ریا چکرورتی سشانت سنگھ راجپوت کو اپنے گھر لے گئیں اور انہیں دوا کا اوور ڈوز دینا شروع کردیا ۔
Published by: Sana Naeem
First published: Aug 07, 2020 07:16 PM IST