Shefali Shahنے یاد کیا اپنا بچپن، بتایا کیسے 4 لوگوں کے ساتھ رہتی تھی ایک چھوٹی ’کھولی‘میں
Shefali Shahنے یاد کیا اپنا بچپن، بتایا کیسے 4 لوگوں کے ساتھ رہتی تھی ایک چھوٹی ’کھولی‘میں
Shefali Shah Recalls Growing Up In Small Kholi: شیفالی شاہ کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو حال ہی میں انہوں نے عالیہ بھٹ کے پروڈکشن میں بننے والی فلم ’ڈارلنگس‘ میں اپنے کردار کے لئے جم کر تعریفیں بٹوریں۔ اس میں وہ عالیہ کی ماں کا کردار ادا کرتی نظر آئی تھیں۔
Shefali Shah Recalls Growing Up In Small Kholi: بالی ووڈ کی بہترین اداکاروں میں یقینا شیفالی شاہ کا نام شامل ہے۔ انہوں نے اپنی زبردست اداکاری کی بدولت خود کو فلم انڈسٹری میں قائم کیا ہے۔ وہ ہمیشہ سے اس چکاچوند والی دنیا کا حصہ نہیں رہی ہیں۔ ان کا بچپن بہت مشکلوں میں گزرا۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کئی انکشاف کیے ہیںَ
نہیں تھا رہنے کا مستقل ٹھکانہ ممبئی میں اپنے بچپن کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے شیفالی نے بتایا کہ ان کا اپنا کوئی مستقل گھر نہیں تھا۔ وہ ایک لوور مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتی تھیں اور جب تک کہ ان کے والد کو ریزرو بینک آف انڈیا میں نوکری نہیں ملی، وہ کبھی یہاں کبھی وہاں اپنے رہنے کی جگہ بدلتے رہے۔
کھولی (چھوٹا کمرہ) میں رہنے کو ہونا پڑا مجبور شیفالی نے یہ بھی بتایا کہ اس دوران وہ اپنے خاندان کے ساتھ ایک چھوٹی ’کھولی‘ میں بھی رہیں۔ ساتھ میں ان کے انکل آنتی بھی تھے۔ یعنی وہ ایک چھوٹی کھولی میں چار بڑے لوگوں کے ساتھ رہتی تھیں۔ ممبئی میں چال میں ایک کامن ٹائپ روم کو کھولی کہا جاتا ہے۔ عام طور پر یہ 100 سے 200 اسکوائر فٹ کا ہوتا ہے۔ ایسے میں آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ اس میں چار پانچ لوگ ایک ساتھ کیسے رہتے ہوں گے۔
ایک انٹرویو میں شیفالی نے اپنے بچپن کے دنوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا، ’میں سینٹراکروز میں بڑی ہوئی ہوں، مگر ہم کئی گھروں میں رہے ہیں۔ میں ایک لوور مڈل کلاس فیملی سے تھی، جب میں بڑی ہورہی تھی، میرے ڈیڈ کی آر بی آئی میں جاب مستقل نہیں تھی۔ اس لئے ہمارے پاس کوئی مستقل گھر نہیں تھا۔ کئی مرتبہ ایسا بھی وقت آیا، جب وہ میرے آنٹی انکل سے درخواست کرتے تھے کہ وہ مجھے اور ماں کو اپنے پاس رکھ لیں۔ میں بہت چھوٹی تھی۔ مجھے بہت کچھ یاد نہیں ہے اور تب وہ کسی گیراج، کلیگس یا دوستوں کے ساتھ رہتے تھے۔ تو وہ واکولا(سینٹاکروز ایسٹ) تھا۔
آیوشمان کے ساتھ آرہی ہے اگلی فلم شیفالی شاہ کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو حال ہی میں انہوں نے عالیہ بھٹ کے پروڈکشن میں بننے والی فلم ’ڈارلنگس‘ میں اپنے کردار کے لئے جم کر تعریفیں بٹوریں۔ اس میں وہ عالیہ کی ماں کا کردار ادا کرتی نظر آئی تھیں۔ وہیں ان کا دلی کرائم کا دوسرا سیزن بھی آچکا ہے اور وہ بہت جلد آیوشمان کھرانہ کے ساتھ فلم ’ڈاکٹر جی‘ میں نظر آنے والی ہیں۔ فی الحال ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے اور لوگوں کو یہ کافی پسند آرہا ہے۔ اس میں آیوشمان ایک گائینولاجسٹ بنے ہوئے ہیں اور شیفالی ایک میڈیکل پروفیسر کے رول میں ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔