உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Shehnaaz Gill Bollywood Debut:سلمان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی سے ہوگا شہناز کا ڈیبیو؟ بڑے پردے پر مچائیں گی دھمال

    سلمان خان کے ساتھ بالی ووڈ ڈیبیو کرنے جارہی ہیں شہناز گل؟

    سلمان خان کے ساتھ بالی ووڈ ڈیبیو کرنے جارہی ہیں شہناز گل؟

    Shehnaaz Gill Bollywood Debut:کام کے محاذ پر، شہناز گل آخری بار پنجابی فلم ’حوصلہ رکھ‘ میں دلجیت دوسانجھ کے ساتھ نظر آئی تھیں۔ ان کے کردار اور اداکاری کو مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔

    • Share this:
      Shehnaaz Gill Bollywood Debut:شہناز گل بگ باس 13 کے بعد سے ہر جگہ چھائی ہوئی ہیں۔ شہناز نے شو کے بعد اپنی الگ پہچان بنائی ہے۔ شہناز کو بگ باس میں ناظرین کے ساتھ شو کے میزبان سلمان خان نے بھی پسند کیا۔ اس شو کے بعد شہناز کو گھر گھر پہچانا گیا۔ اب شائقین شہناز کے بالی ووڈ ڈیبیو کا انتظار کر رہے ہیں۔ جی ہاں، ٹی وی کی دنیا میں دھوم مچانے کے بعد اب شہناز بڑے پردے پر راج کرنے کو تیار ہیں۔ رپورٹس کے مطابق شہناز کوئی اور نہیں بلکہ سلمان خان کی فلم میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔

      انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق شہناز گل سلمان خان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی میں نظر آئیں گی۔ اس فلم میں سلمان خان اور پوجا ہیگڑے مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ یہی نہیں اس فلم میں سلمان کے بہنوئی آیوش شرما بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

      بگ باس میں بھی شہناز گل کی فیوریٹ کھلاڑی رہ چکی ہیں شہناز گل۔
      بگ باس میں بھی شہناز گل کی فیوریٹ کھلاڑی رہ چکی ہیں شہناز گل۔


      اس ایکٹر کے اپوزٹ آئیں گی نظر
      رپورٹس کے مطابق شہناز گل کبھی عید کبھی دیوالی میں آیوش شرما کے مدمقابل نظر آنے والی ہیں، اگرچہ شہناز کے کردار اور ڈیبیو کے حوالے سے تاحال کوئی تصدیق نہیں کی گئی تاہم مداح اس خبر کو جان کر کافی پرجوش ہو گئے ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Shehnaaz Gill (@shehnaazgill)





      یہ بھی پڑھیں:
      Salman Katrina Relationship: ایسی ڈریس میں نظر آئی کیٹرینہ تو بھڑک گئے تھے سلمان خان

      آپ کو بتا دیں کہ حال ہی میں آیوش شرما نے تصدیق کی ہے کہ وہ سلمان خان کے ساتھ کبھی عید کبھی دیوالی میں کام کرنے جا رہے ہیں۔ فلم میں ان کا اہم کردار ہوگا۔ سرکاری بیان میں، آیوش نے فلم کا حصہ بننے کے لیے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کبھی عید کبھی دیوالی اگلے سال عید کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Lock Upp:انجلی اروڑہ کی ماں نے کہا-منور سے دور رہو، بیٹی کو دیا بوائے فرینڈ کا میسیج

      کام کے محاذ پر، شہناز گل آخری بار پنجابی فلم ’حوصلہ رکھ‘ میں دلجیت دوسانجھ کے ساتھ نظر آئی تھیں۔ ان کے کردار اور اداکاری کو مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: