உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سدھارتھ شکلا کی یاد میں جذباتی ہوئے شہناز گل کے بھائی شہباز، بولے- شیر ایک ہے اور ایک ہی رہے گا‘

    سدھارتھ شکلا کی یاد میں جذباتی ہوئے شہناز گل کے بھائی شہباز، بولے- شیر ایک ہے اور ایک ہی رہے گا‘

    سدھارتھ شکلا کی یاد میں جذباتی ہوئے شہناز گل کے بھائی شہباز، بولے- شیر ایک ہے اور ایک ہی رہے گا‘

    سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کے آخری رسوم کے بعد شہناز گل کے بھائی شہباز (Shehnaaz Gill brother Shehbaz) بھی خود کو روک نہیں پائے اور انہوں نے سوشل میڈیا (Social Media) پرسدھارتھ شکلا کے لئے ایک جذباتی نوٹ شیئرکیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ٹی وی اسٹار سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) نے جس طرح سے اچانک دنیا کو الوداع کہا، اس خبر نے ان کی فیملی، دوستوں اور مداحوں کو گہرا صدمہ دیا ہے۔ فیملی اور دوستوں کے لئے یہ دکھ ایسا ہے، جس کو بھرپانا ناممکن ہے۔ سدھارتھ شکلا کی ماں ریتا شکلا (Rita Shukla) اور خاص دوست شہناز گل (Shehnaaz Gill) کا رو روکر برا حال ہے۔ ماں بچپن سے لے کر اب تک سبھی یادوں کو یاد کرکے جذباتی ہو رہی ہیں تو بہنوں کو یقین نہیں ہو رہا ہے کہ ان کا لاڈلا بھائی اب دنیا میں نہیں رہا۔ وہیں شہناز گل کی تصاویر لوگوں کو جذباتی کر رہی ہیں۔ آخری رسوم کے بعد شہناز گل کے بھائی شہباز (Shehnaaz Gill brother Shehbaz) بھی خود کو روک نہیں پائے اور انہوں نے سوشل میڈیا (Social Media) پر سدھارتھ شکلا کے لئے ایک جذباتی پوسٹ شیئر کیا ہے۔

      شہناز گل کے بھائی شہباز (Shehnaaz Gill brother Shehbaz) کی سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) سے ملاقات بگ باس 13 میں ہوئی تھی۔ تبھی دونوں کے درمیان اچھی دوستی ہوئی، جو باہر بھی دیکھی گئی۔ شہباز نے سدھارتھ شکلا کو ’شیر‘ بتاتے ہوئے ان کی ایک تصویر کے ساتھ انسٹا اسٹوری پر لکھا- ’شیر ایک ہے اور ایک ہی رہے گا‘۔

      Sidharth Shukla death, Shehnaaz Gill, Shehnaaz Gill brother Shehbaz, Shehbaz pens emotional note, Shehbaz call Sher to Sidharth Shukla, Social Media, Viral Post, सिद्धार्थ शुक्ला, शहनाज गिल, शहबाज, शहबाज ने सिद्धार्थ शुक्ला के लिए इमोशनल नोट

      اتنا ہی نہیں انہوں نے اپنے انسٹا گرام کی ڈی پی کو سدھارتھ شکلا کی ڈی پی کے ساتھ تبدیل کیا اور پھر ایک پوسٹ لکھا۔

      Sidharth Shukla death, Shehnaaz Gill, Shehnaaz Gill brother Shehbaz, Shehbaz pens emotional note, Shehbaz call Sher to Sidharth Shukla, Social Media, Viral Post, सिद्धार्थ शुक्ला, शहनाज गिल, शहबाज, शहबाज ने सिद्धार्थ शुक्ला के लिए इमोशनल नोट

      شہباز گل نے خوبصورت ہنک کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی نوٹ لکھا۔ انہوں نے کہا- ’میرا شیر‘۔ آپ ہمیشہ میرے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ میں آپ کے جیسا بننے کی کوشش کروں گا۔ یہ اب ایک خواب ہے اور یہ خواب جلد ہی شرمندہ تعبیر ہوگا۔ میں RIP نہیں کہوں گا کیونکہ آپ نہیں ہیں۔ لو یو‘۔ اس کے ساتھ انہوں نے کئی سیڈ ایموجی بھی شیئر کی ہیں۔

      شہباز کے اس پوسٹ پر لوگ کمنٹ کر رہے ہیں۔ لوگ انہیں اس مشکل وقت میں شہناز گل اور سدھارتھ شکلا کی ماں کا خاص خیال رکھنے کے لئے کہہ رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا- ’پلیز ثنا اور ریتا آنٹی کا ان کا خود کا خیال رکھنے کو کہہ رہے ہیں۔

      آپ کو بتا دیں کہ شہناز گل کی وجہ سے سدھارتھ شکلا اور شہباز دوست بنے۔ سدھارتھ کے انتقال کے بعد، شہباز فوراً اپنی بہن شہناز کو سنبھالنے ممبئی پہنچے۔ کیونکہ سدھارتھ شکلا کے انتقال کی خبر سے شہناز پوری طرح ٹوٹ چکی تھیں۔ آخری رسوم کے دوران بھی شہباز بہن کو سنبھالتے ہوئے نظر آئے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: