ریالیٹی شو بگ باس 13 سے مشہور ہوئی شہناز گل میوزک ویڈیوز، بالی ووڈ فلمس اور چیٹ شو کے بعد اب اپنے ریپ سانگ کے لیے لائم لائٹ بٹور رہی ہیں۔ حال ہی میں، شہناز گل کا ایم سی اسکوائر کے ساتھ ایک ہریانوی میوزک ویڈیو ریلیز ہوا، جس میں شہناز کو ریپ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ وہ اس ریپ کے لیے سوشل میڈیا پر بری طرح ٹرول ہورہی ہیں۔
شہناز گل’پنجاب کی کیٹرینہ کیف‘ کہی جاتی ہیں۔ انہوں نے کئی پنجابی سانگس بھی گائے ہیں اور سوشل میڈیا پر اکثر اپنے سانگ کے ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں، انہوں نے اپنا ایک اور ٹیلینٹ دکھایا ہے اور ایم سی اسکوائر کے ساتھ ریپ سانگ ’گھنی سیانی‘ کیا۔ ان کے اس ویڈیو کو جہاں کئی لوگ پسند کررہے ہیں، وہیں کچھ لوگ انہیں بری طرح ٹرول بھی کررہے ہیں۔
ریپ سانگ کے لیے ٹرول ہورہی ہیں شہناز شہناز گل کو چاہنے والے لوگوں کو سانگ میں ان کا لُک اور اعتماد پسند آیا ہے۔ پہلی مرتبہ ان کا ریپ بھی سن کر ان کے فینس دیوانے ہوگئے ہیں۔ حالانکہ، کچھ لوگ انہیں بری طرح ٹرول کررہے ہیں۔ ایک یوزر نے کہا، ’یہ کیا تھا‘۔ یہ شہناز نے پورے سانگ کا فیل ہی خراب کردیا۔ ایک یوزر نے سانگ کے آٹوٹیون کو چبھنے والا بتایا ہے۔ کوئی شہناز گل کو ’ٹونی ککڑ 2.0‘ بتا رہا ہے۔ کچھ لوگوں نے اس گانے کو بکواس بتایا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔