شہناز گل نے ماں کے ساتھ پنجابی گانے پر کیا زبردست ڈانس، ویڈیو ہوا وائرل، کیا آپ نے دیکھا؟
شہناز گل نے ماں کے ساتھ پنجابی گانے پر کیا زبردست ڈانس، ویڈیو ہوا وائرل، کیا آپ نے دیکھا؟ : تصویر، انسٹاگرام۔
شہناز گل کا ماں کے ساتھ یہ کیوٹ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ شہناز کے اس ویڈیو کو فینس کافی پسند کررہے ہیں اور جم کر کمنٹ بھی کررہے ہیں۔
اداکارہ شہناز گل اپنے بے باک انداز کو لے کر ہمیشہ لائم لائٹ میں بنی رہتی ہیں۔ فلم فیئر کے اسٹیج پر شہناز نے ایکٹر سدھارتھ شکلا کو یاد کر کے سبھی کو جذباتی کردیا۔ اتنا ہی نہیں شہناز نے یہ ایوارڈ پانے کا کریڈیٹ بھی سدھارتھ کو دیا۔ اس درمیان شہناز گل کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جو کہ ان کے بیڈروم کا ہے۔ شہناز کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے۔
دراصل، شہناز گل نے سنیچر رات سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں شہناز گل اپنی ماں کے ساتھ ایک کمرے میں پنجابی گانے پر ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں شہناز ور ان کی ماں دونوں اپنی ہی مستی میں ہیں اور اپنے کوالیٹی ٹائم کو خوب انجوائے کرتی نظر آرہی ہیں۔ اتنا ہی نہیں ویڈیو شہناز گل خود پر اور ماں پر پھول اچھالتی نظر آرہی ہیں۔
شہناز گل کا ماں کے ساتھ یہ کیوٹ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ شہناز کے اس ویڈیو کو فینس کافی پسند کررہے ہیں اور جم کر کمنٹ بھی کررہے ہیں۔ شہناز کے سوشل میڈیا پر فلم فیئر اور ماں کے ساتھ ڈانس والا یہ دونوں ہی ویڈیو کافی وائرل ہورہا ہے۔
بتادیں کہ ایوارڈ فنکشن سے جو ویڈیو سامنے آیا ہے اس میں شہناز اسٹیج پر ایوارڈ کو حاصل کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس کے بعد شہناز یہ کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ اس کے لیے میں اپنی ٹیم اور سپورٹ اسٹاف یا پھر کسی اور کا شکریہ نہیں کہوں گا، تو میرا ہے اور میرا ہی رہے گا، لیکن ایک شخص ہے، جس نے مجھے اس کے قابل بنایا ہے اور آج میں جہاں صرف اس کے سپورٹ سے ہوں، تھینک یو سدھارتھ شکلا میری لائف میں آنے کے لیے، میری لائف میں اتنا انوسٹ کیا تاکہ میں یہاں تک پہنچ سکوں۔ سدھارتھ شکلا یہ آپ کے لیے ہے۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔