உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شہناز گل کے لئے والد نے لیا یہ فیصلہ، سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد اٹھایا یہ قدم

    شہناز گل کے لئے والد نے لیا یہ فیصلہ، سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد اٹھایا یہ قدم

    شہناز گل کے لئے والد نے لیا یہ فیصلہ، سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد اٹھایا یہ قدم

    سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کی موت کے بعد شہناز گل کے والد سنتوخ سنگھ گل (Santokh Singh Gill) سے بھی بیٹی کی یہ حالت دیکھی نہیں جارہی ہے۔ شہناز گل (Shehnaaz Gill) کا براحال دیکھ کر والد سنتوخ سنگھ گل (Santokh Singh Gill) بیٹی کے چہرے پر مسکان لانے کی ہرممکن کوشش کر رہے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے ہاتھ پر بیٹی کے نام کا ٹیٹو بنوایا ہے۔ ان کے ٹیٹو کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی: سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کے انتقال کے بعد 16 دن ہوگئے ہیں، لیکن شہناز گل (Shehnaaz Gill) ابھی بھی اس غم سے خود کو نکال نہیں پا رہی ہیں۔ سدھارتھ شکلا کے آخری رسوم کی ادائیگی کے موقع پر ان کی جو تصاویر سامنے آئیں، وہ لوگوں سے بھلائے نہیں بھول رہی ہیں۔ سدھارتھ شکلا سے بہت پیار کرنے والی شہناز گل خود کو اب اکیلا محسوس کر رہی ہیں۔ شہناز گل کے والد سنتوخ سنگھ گل (Santokh Singh Gill) سے بھی بیٹی کی یہ حالت دیکھی نہیں جارہی ہیں۔ اس لئے اپنی بیٹی کے لئے انہوں نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ایک فیصلہ لیا، جس س سے ان کی بیٹی کے چہرے پر مسکان آسکے۔

      شہناز گل (Shehnaaz Gill) کا براحال دیکھ کر والد سنتوخ سنگھ گل (Santokh Singh Gill) نے بیٹی کے چہرے پر مسکان لانے کی ہرممکن کوشش کر رہے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے ہاتھ پر بیٹی کے نام کا ٹیٹو بنوایا ہے۔ ان کے ٹیٹو کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہی ہیں۔

      Shehnaaz Gill, Santokh Singh Gill, Sidharth Shukla, Sidharth Shukla death, Santokh Singh Gill tattoo, Shehnaaz Gill father, Sidharth Shukla death, शहनाज गिल, सिद्धार्थ शुक्ला,
      سنتوخ سنگھ گل کی یہ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ تصویر کریڈٹ: @2712sidnaaz/Instagram


      تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس ٹیٹو میں دعا کے لئے دونوں ایک جوڑے اور ساتھ ساتھ گلاب بھی بنا ہے۔ وہیں، درمیان میں شہناز گل کا نام بھی لکھا ہے۔

      Shehnaaz Gill, Santokh Singh Gill, Sidharth Shukla, Sidharth Shukla death, Santokh Singh Gill tattoo, Shehnaaz Gill father, Sidharth Shukla death, शहनाज गिल, सिद्धार्थ शुक्ला,
      سنتو خ سنگھ گل نے اپنی بیٹی کے لئے یہ قدم اٹھایا ہے۔ تصویر کریڈٹ: @2712sidnaaz/Instagram


      میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس غم کی گھڑی سے شہناز گل کو باہر نکالنے کے لئے سدھارتھ شکلا کی ماں ان کا پورا خیال رکھ رہی ہیں۔ دراصل، ایسی خبریں ہیں کہ شہناز گل نہ کسی سے بات کر رہی ہیں، وہ اکیلے خاموش رہتی ہیں۔ اس دوران سدھارتھ کی شکلا کی ماں ان کا خیال رکھ رہی ہیں اور انہیں ایک لمحے کے لئے بھی نہیں چھوڑ رہی ہیں۔ کیونکہ سدھارتھ شکلا کی فیملی یہ نہیں چاہتی کہ شہناز گل اس غم کے ساتھ اپنی زندگی گزاریں۔

      Shehnaaz Gill, Santokh Singh Gill, Sidharth Shukla, Sidharth Shukla death, Santokh Singh Gill tattoo, Shehnaaz Gill father, Sidharth Shukla death, शहनाज गिल, सिद्धार्थ शुक्ला,
      ٹیٹو کا فائنل لُک۔ تصویر کریڈٹ: @2712sidnaaz/Instagram


      بالی ووڈ لائف کی رپورٹ کے مطابق، ریتا، شہناز گل کو کام پر واپس جانے کے لئے ترغیب دے رہی ہیں۔ وہ انہیں دوستوں سے ملنے کے لئے بول رہی ہیں۔ تاکہ وہ اپنے غم کو بھول کر کام پر توجہ دے سکیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: