உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شہناز گل کی فلم ’حوصلہ رکھ‘ نے کمائی کے معاملے میں توڑے سارے ریکارڈ، اکشے کمار بھی ہوئے پیچھے

    شہناز گل کی فلم ’حوصلہ رکھ‘ نے کمائی کے معاملے میں توڑے سارے ریکارڈ

    شہناز گل کی فلم ’حوصلہ رکھ‘ نے کمائی کے معاملے میں توڑے سارے ریکارڈ

    پنجاب کے سپر اسٹار اداکار اور گلوکارہ دلجیت سنگھ دوسانجھ (Diljit Dosanjh) ان دنوں خوب سرخیاں بٹور رہے ہیں۔ 15 اکتوبر کو ان کی فلم ’حوصلہ رکھ‘ (Honsla Rakh) ریلیز ہوئی ہے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ پہلی بار شہناز گل (Shehnaaz Gill) نظر آرہی ہیں۔

    • Share this:
      ممبئی: پنجاب کے سپر اسٹار اداکار اور گلوکارہ دلجیت سنگھ دوسانجھ (Diljit Dosanjh) ان دنوں خوب سرخیاں بٹور رہے ہیں۔ 15 اکتوبر کو ان کی فلم ’حوصلہ رکھ‘ (Honsla Rakh) ریلیز ہوئی ہے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ پہلی بار شہناز گل (Shehnaaz Gill) نظر آرہی ہیں۔ شہناز گل کی یہ پہلی فلم ہے جو ان کے مبینہ بوائے فرینڈ اور آنجہانی اداکار سدھارتھ شکلا (Siddharth Shukla) کی موت کے بعد ریلیز ہوئی ہے۔ فلم میں شہناز گل کی اداکاری کی جم کر تعریف ہو رہی ہے۔ ان کے مداح انہیں بہت پسند کر رہے ہیں۔ شہناز گل کی یہ فلم بڑے بڑے فلم کی ریکارڈ توڑ رہی ہے۔

      اس فلم نے پنجابی فلم انڈسٹری کی ہی نہیں بلکہ بالی ووڈ کی بھی کئی فلموں کو کمائی کے معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ باکس آفس انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ’حوصلہ رکھ‘ نے چنڈی گڑھ میں پہلے ہی دن 36.5 لاکھ کا بزنس کیا ہے۔ اس سے پہلے کیری آن جٹا 2 نے 38 لاکھ تک بزنس کیا تھا۔ حالانکہ حوصلہ رکھ کا اعدادوشمار ابھی اس گزشتہ فلم کے مقابلے کم ہیں۔ اس فلم نے دہلی میں 51 لاکھ کی کمائی کرکے ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی سبھی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا، جو کورونا وباء کے دوران ریلیز ہوئی تھیں۔ راجکمار راو کی ’روحی‘ نے 42 لاکھ، اکشے کمار کی ’بیل باٹم‘ نے 35 لاکھ اور ہالی ووڈ فلم ’شانگ چی‘ نے 32 لاکھ کی کمائی کی تھی، جو دلجیت سنگھ کی اس فلم سے کم ہے۔

      باکس آف انڈیا کی طرف سے یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ ’حوصلہ رکھ‘ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پنجابی فلم بن سکتی ہے۔ ساتھ ہی فلم کو مل رہے پیار اور کامیابی شرح کو دیکھتے ہوئے پنجاب میں صلاحٰت 50 فیصدی سے بڑھاکر 66 فیصدی کر دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر شہناز اور دلجیت (Shehnaaz and Diljit) کی جم کر تعریف ہو رہی ہے۔ ان کے مداح ان کے رول کی تعریف کر رہے ہیں۔ دلجیت جہاں فلم میں بے حد پسند کئے جا رہے ہیں وہیں شہناز سرپرائز پیکیج کی طرح نظر آئی ہیں۔

      سدھارتھ شکلا کے انتقال کے بعد شہناز کافی اکیلی ہوگئی تھیں اور غم میں ڈوبی تھیں۔ اس وجہ سے ان کے مداحوں نے انہیں اور زیادہ سپورٹ کیا ہے۔ انہوں نے اس کی خوب تعریف کی ہے۔ لوگ رہے ہیں کہ شہناز کی انٹری پر پورا ہال تالیاں پیٹنے اور سیٹیاں بجانے لگا تھا۔ شہناز نے مداحوں نے ان سے سوشل میڈیا پر کہا کہ یہ ان کا دن ہے اور جب سدھارتھ شکلا انہیں دوسری دنیا سے دیکھیں گے تو وہ بھی ان پر بہت فخر محسوس کریں گے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: