شہناز گل اور آنجہانی اداکار سدھارتھ شکلا کے درمیان بگ باس 13 میں نزدیکیاں بڑھی تھیں۔ شو کے بعد بھی دونوں بطور کپل کافی پاپولر رہے تھے۔ وہ ایک دوسرے کے سب سے اچھے دوست تھے اور کہا جارہا تھا کہ وہ شادی بھی کرنے والے تھے۔
اداکارہ اور گلوکارہ شہناز گل نے بھلے ہی بالی ووڈ میں ابھی تک انٹرنی نہیں لی ہے، لیکن ان کی فین فالووینگ ٹاپ اداکاراوں کے فین بیس کو ٹکر دیتی ہے۔ ریالیٹی شو بگ باس کے ہٹ سیزن 13 کی وجہ سے شناز گل پاپولر ہوئی تھیں۔ اس کے بعد سے ہی وہ پورے ملک کی جان بن گئی تھیں۔ وہ سوشل میڈیا پر اکثر اپنے گانے کے ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیںَ حال ہی میں، ان کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔
شہناز گل کا سانگ ویڈیو شہناز گل نے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں اداکارہ کو پورے دل سے سنگر بی پراک کے گانے ’خالی خالی خالی پنیا ورگی زندگی‘ گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ سبھی جانتے ہیں کہ، ان کی آواز کافی اچھی ہے اور یہ گانا جس طرح وہ گارہی ہیں، لوگوں کو کافی پسند آرہا ہے۔ شہناز بلیک کلر کے کیجویل ٹی شرٹ میں بھی اچھی لگ رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے بالوں کو کھلا رکھا ہے اور کم میک اپ لگایا ہے۔
فینس کے ری ایکشن سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہی شہناز گل کا یہ ویڈیو وائرل ہوگیا ہے۔ ابھی تک اس ویڈیو کو 3 لاکھ سے بھی زیادہ لائیکس مل چکے ہیں۔ ان کے فینس جم کر ری ایکٹ کر کے اپنا پیا لٹا رہے ہیں، خاص کر سڈناز فینس (سدھارتھ شکلا اور شہناز گل)۔ لوگوں کو ان کی آواز میں گایا ہوا یہ گانا کافی پسند آرہا ہے۔ کچھ لوگ ان کے گانے سے جذباتی ہوگئے۔ وہیں، ایک نے کہا، ’کیا یہ گانا سڈ کے لیے تھا۔‘
سدھارتھ کے ساتھ ریلیشن میں تھی شہناز! بتادیں کہ، شہناز گل اور آنجہانی اداکار سدھارتھ شکلا کے درمیان بگ باس 13 میں نزدیکیاں بڑھی تھیں۔ شو کے بعد بھی دونوں بطور کپل کافی پاپولر رہے تھے۔ وہ ایک دوسرے کے سب سے اچھے دوست تھے اور کہا جارہا تھا کہ وہ شادی بھی کرنے والے تھے۔ حالانکہ، 2 ستمبر 2022 کو سدھارتھ کا ہارٹ اٹیک سے دیہانت ہوگیا تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔