ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

وائرل ویڈیو: لائیو سیشن کے دوران شہناز گل نے سدھارتھ شکلا کو مارا تھپڑ، حیران رہ گئے اداکار

لائیو سیشن کے دوران شہناز کچھ ایسا کر دیتی ہیں جس سے خود سدھارتھ شکلا بھی حیران رہ جاتے ہیں۔

  • Share this:
وائرل ویڈیو: لائیو سیشن کے دوران شہناز گل نے سدھارتھ شکلا کو مارا تھپڑ، حیران رہ گئے اداکار
لائیو سیشن کے دوران شہناز کچھ ایسا کر دیتی ہیں جس سے خود سدھارتھ شکلا بھی حیران رہ جاتے ہیں۔

ممبئی۔ بگ باس 13 (Bigg Boss 13) کے ونر سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) اور شہناز گل (Shehnaaz Kaur Gill) کی بگ باس کے وقت سے ہی لوگوں کی پسندیدہ جوڑی بنی ہوئی ہے۔ بگ باس کے لاسٹ سیزن سے ہی یہ جوڑی مداحوں کی پسندیدہ جوڑی بنی ہوئی ہے۔ لوگوں کو یہ جوڑی اتنی پسند آئی تھی کہ دونوں کو سڈناز (Sidnaaz) نام دے دیا گیا۔ شہناز اکثر ہی سدھارتھ شکلا (Shehnaaz Gill Sidharth Shukla) کو لے کر اپنے پیار کا اظہار کرتی رہی ہیں، لیکن سدھارتھ شکلا نے ابھی تک اس پر چپی سادھ رکھی ہے۔ سدھارتھ ہمیشہ ہی شہناز کو اپنا اچھا دوست بتاتے رہے ہیں۔ اس بیچ حال ہی میں دونوں انسٹاگرام پر ایک ساتھ لائیو آئے تھے۔ اس دوران دونوں نے خوب مستی بھی کی۔ دونوں کا یہ ویڈیو اب خوب وائرل ہو رہا ہے جس پر لوگ اپنا ردعمل بھی ظاہر کر رہے ہیں۔


لیکن، اس لائیو سیشن کے دوران شہناز کچھ ایسا کر دیتی ہیں جس سے خود سدھارتھ شکلا بھی حیران رہ جاتے ہیں۔ دراصل، ویڈیو میں دونوں مستی میں ایک دوسرے سے جھگڑتے نظر آتے ہیں۔ جس پر یوزرس انہیں ایک دوسرے کے ساتھ پیار سے رہنے کی صلاح دینے لگتے ہیں۔ اس پر شہناز مذاق مذاق میں سدھارتھ کو تھپڑ مار دیتی ہیں۔ جس پر سدھارتھ حیران رہ جاتے ہیں وہیں شہناز ہنسنے لگتی ہیں۔ تھوڑی ہی دیر میں سدھارتھ پھر نارمل ہو جاتے ہیں۔ وہ بھی ہنسنے لگتے ہیں۔




 




View this post on Instagram




 

Always positive like #sidnaaz ❤❤ . . . #sidnaaz #shehnaazgill #sidharthshukla #sidnaazforever💕💕 #sidnaazfam🌹💫 #stayblessed #stayhappy @realsidharthshukla @shehnaazgill


A post shared by H€artb£@t_$idnaaz (@sidnaazmerijnn) on





بتا دیں حال ہی میں سدھارتھ شکلا اور نیہا شرما کا ریلیز ہوا میوزک ویڈیو ’ دل کو قرار آیا‘ ان دنوں خوب دھمال مچا رہا ہے۔ لوگوں کو ان کی جوڑی خوب پسند آ رہی ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 04, 2020 02:28 PM IST