உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سدھارتھ شکلا کی یاد آتے ہی دہاڑیں مار کر رونے لگیں شہناز گل، ویڈیو دیکھ کر مداح ہوئے جذباتی

    سدھارتھ شکلا کی یاد آتے ہی دہاڑیں مار کر رونے لگیں شہناز گل، ویڈیو دیکھ کر مداح ہوئے جذباتی

    سدھارتھ شکلا کی یاد آتے ہی دہاڑیں مار کر رونے لگیں شہناز گل، ویڈیو دیکھ کر مداح ہوئے جذباتی

    ’حوصلہ رکھ‘ (Honsla Rakh) کے پرموشن کے دوران کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کو یاد کرکے شہناز گل (Shehnaaz Gill) رونے لگ جاتی ہیں اور اپنا چہرہ چھپا لیتی ہیں۔ وہیں اداکار دلجیت دوسانجھ انہیں خاموش کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور انہیں سمجھاتے ہیں۔ شہناز گل، سدھارتھ شکلا کی موت کے تقریباً ایک ماہ بعد کام پر واپس لوٹی تھیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کی موت کو تقریباً ڈھائی ماہ گزر چکے ہیں، لیکن شہناز گل (Shehnaaz Gill) اور ان کی جوڑی کو لوگ بھولے نہیں ہیں۔ شہناز گل اور سدھارتھ شکلا کی جوڑی کو بگ باس 13 میں کافی پسند کیا گیا تھا۔ شہناز گل نے تو کئی بار سدھار شکلا کے سامنے اپنے پیار کا اظہار بھی کیا تھا۔ شو کے باہر بھی دونون کئی بار ساتھ نظر آئے۔ تو وہیں، مداحوں نے ان کی جوڑی کو ’سڈناز‘ نام دیا تھا۔ دونوں کچھ میوزک ویڈیو میں بھی ساتھ نظر آئے تھے۔ شہناز گل اب تک سدھارتھ شکلا کی موت کے غم سے باہر نہیں آ پائی ہیں۔

      سدھارتھ شکلا کی موت سے ٹوٹ گئیں شہناز گل

      سدھارتھ شکلا کے جانے سے شہناز گل بری طرح ٹوٹ گئی ہیں۔ ایک ماہ سے بھی زیادہ وقت تک وہ سوشل میڈیا پر سرگرم نہیں تھیں اور نہ ہی عوامی طور پر نظر آئیں۔ آخر کار وہ اپنی فلم ’حوصلہ رکھ‘ کے پرموشن میں نظر آئیں۔ پرموشن کے دوران کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں سدھارتھ شکلا کو یاد کرکے شہنازگل رونے لگ جاتی ہیں اور اپنا چہرہ چھپالیتی ہیں۔

      Sidharth Shukla, Shehnaaz Gill, Sidharth Shukla death, Shehnaaz Gill Health, Shehnaaz Gill still in glucose, Social Media, Sidnaaz, Viral News, सिद्धार्थ शुक्ला, शहनाज गिल
      شہناز گل کے مداحوں کو کافی فکر ہے۔


      دلجیت دوسانجھ نے شہناز گل کو دی تسلی

      وہیں اداکار دلجیت دوسانجھ انہیں خاموش کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور انہیں سمجھاتے ہیں۔ یہ ویڈیو دیکھ کر سدھارتھ شکلا اور شہناز گل کے مداح جذباتی ہو رہے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ کچھ وقت پہلے شہناز گل نے سدھارتھ شکلا کے لئے ایک گانا بھی ڈیڈیکیٹ کیا تھا، جس کے بول ’تو یہیں ہے‘ ہے۔ شہناز گل نے اپنی طرف سے سدھارتھ شکلا کو اس گانے کے ذریعہ ٹریبیوٹ کیا تھا، جو سدھارتھ شکلا کے مداحوں کو پسند نہیں آیا تھا۔



      موصولہ اطلاعات کے مطابق، سدھارتھ شکلا کے غم سے ابھرنے میں سدھارتھ شکلا کی ماں گیتا شکلا نے شہناز گل کی مدد کی۔ ساتھ ہی انہوں نے شہناز گل کو واپس کام پر لوٹنے کے لئے ترغیب دی۔ آپ کو بتادیں کہ شہناز گل اور سدھارتھ شکلا کی ماں کے درمیان بھی کافی اچھی بانڈنگ ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      خاتون کی چھاتی سے اچانک نکلنے لگا گلابی دودھ، تھیلی میں بھر کر لوگوں سے پوچھا پرسنل سوال


      واضح رہے کہ سدھارتھ شکلا کا انتقال 2 ستمبر کو اچانک ہارٹ اٹیک سے ہوگیا تھا۔ وہ محض 40 سال کے تھے۔ ان کی موت کی خبر نے ہر کسی کو ہلاکر رکھ دیا تھا۔ بگ باس 13 جیتنے کے بعد وہ اپنے کیریئر کی بلندیوں پر تھے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: