اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پڑھنے میں کچھ ایسی تھیںShehnaaz Gill، اس مشہور یونیورسٹی سے حاصل کی ہے یہ ڈگری

    پڑھنے میں کچھ ایسی تھیںShehnaaz Gill، اس مشہور یونیورسٹی سے حاصل کی ہے یہ ڈگری : تصویر، انسٹاگرام۔

    پڑھنے میں کچھ ایسی تھیںShehnaaz Gill، اس مشہور یونیورسٹی سے حاصل کی ہے یہ ڈگری : تصویر، انسٹاگرام۔

    Shehnaaz Gill Education: بگ باس میں جب شہناز گل نے انٹری لی تھی، وہ خود کو پنجاب کی کیٹرینہ کیف بتایا کرتی تھیں۔ لیکن اب وہ خود کو ہندوستان کی شہناز گل بتایا کرتی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Shehnaaz Gill Education: شہناز گل بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔ بگ باس 13 کا حصہ بننے کے بعد سے شہناز گل کی مقبولیت بھی کافی بڑھ گئی ہے۔ اتنا ہی نہیں سوشل میڈیا پر بھی فینس کے اندر ان کے لئے کافی کریز دیکھنے کو ملتا ہے۔ شہناز گل اپنی کوئی بھی فوٹو اور ویڈیو کیوں نہ شیئر کریں وہ سیکنڈس میں ہی وائرل ہوجاتی ہیں۔ امرتسر کے بیاس میں شہناز گل کا جنم 27 جنوری 1994 میں ہوا تھا۔ شہناز گل کو لوگ ثنا کے نام سے بھی جانتے ہیں۔ بچپن سے ہی شہناز گل ایکٹریس بننا چاہتی تھیں، اس لئے پرھائی لکھائی میں بھی انہیں کچھ خاص دلچسپی نہیں تھی۔

      کئی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شہناز گل نے ڈلہوزی کے ڈلہوزی ہل ٹاپ اسکول سے اپنی تعلیم حاصل کی ہے۔ اس کے بعد انہوں نے بی کام کی ڈگری پنجاب لولی پروفیشنل یونیورسٹی سے لی۔ ویسے شہناز کو پڑھائی میں کبھی دلچسپی نہیں تھی، اس لیے وہ کلاسیں بنک کر کے کینٹین میں وقت گزارتی تھی۔ شہناز گل نے سال 2015 میں بطور ماڈل اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ اداکارہ نے کئی پنجابی میوزک ویڈیوز میں کام کیا ہے۔ یہی نہیں ثنا نے کئی میوزک ویڈیوز میں بھی اپنی آواز دی ہے۔ سال 2019 میں شہناز گل کے بگ باس 13 میں شرکت کے بعد، انہوں نے اپنی چلبلی اداوں سے پورے ہندوستان کا دل جیت لیا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      سابقہ گرل فرینڈسے معافی مانگناچاہتے ہیںMunawar Faruqui،کہا-میں نے ریلیشن شپ میں دھوکہ دیا

      یہ بھی پڑھیں:
      Jhalak Dikhhla Jaa 10:نیا شرما سے امرتا کھانویلکرتک،ان ستاروں کے ڈانس نے لگائی اسٹیج پرآگ

      شہناز گل ہوچکی ہیں باڈی شیمنگ کا شکار
      بگ باس میں جب شہناز گل نے انٹری لی تھی، وہ خود کو پنجاب کی کیٹرینہ کیف بتایا کرتی تھیں۔ لیکن اب وہ خود کو ہندوستان کی شہناز گل بتایا کرتی ہیں۔ بگ باس 13 سے باہر آنے کے بعد محض 6 مہینوں کے اندر شہناز گل نے قریب 12 کلو وزن کم کیا۔ بتادیں کہ کرئیر کے شروعاتی دور م ین شہناز گل کو کئی مرتبہ باڈی شیمنگ کا شکار بھی ہونا پڑا ہے۔ ایک انٹرویو میں اس بارے میں بات کرتے ہوئے شہناز گل نے کہا تھا کہ زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے کئی مرتبہ لوگ ان کا مذاق اڑایا کرتے تھے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: